Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری
    • ربڑ کی جادوئی ٹوپی
    • کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ
    • پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط
    • پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    • مظفرآباد: سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 5خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
    • دو طبقات، دو کہانیاں: عام پاکستانی بمقابلہ اشرافیہ
    • باکو: وزیراعظم شہبازشریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کا اعلان،اسلام آباد سیل،موبائل سروس معطل،سیکیورٹی ہائی الرٹ
    اہم خبریں

    ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کا اعلان،اسلام آباد سیل،موبائل سروس معطل،سیکیورٹی ہائی الرٹ

    اکتوبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI announces protest at D Chowk, roads leading to Islamabad blocked, mobile service suspended in twin cities
    اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    بانی  پی  ٹی آئی   کی  کال  پر  پاکستان تحریک انصاف نے آج ہر صورت ڈی چوک اسلام آباد پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور  احتجاج  میں  شرکت  کے  لیے  خیبرپۤتونخوا  سمیت  ملک  کے  دیگر  شہروں  سے  کارکنان  کے  قافلے  اسلام  آباد  کی  جانب  رواں  دواں  ہیں  ۔

    تحریک  انصاف  کے  احتجاج  کے  پیش  نظر  اسلام  آباد  انتظامیہ  کی  جانب  سے  وفاقی  دارالحکومت کو  مکمل  طور  پر  سیل  کردیا  گیا  ہے  ۔جڑواں  شہروں  میں  موبائل سروس  معطل  کیا  گیا  اور  میٹروسروس  بھی  بند  ہے۔

    احتجاج  کے  دوران  کسی  بھی  قسم  ناخوشگوار  واقعے  سے  نمٹنے  کے  لیے  سیکیورٹی  کے  سخت  ترین  اقدامات  کیے  گیے  ہیں  ۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت مصروف عمل ہے، شہریوں سے گزارش ہے وہ کسی غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا، سفر میں راستوں کی بندش کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری مدنظر رکھیں۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروسز معطل ہے اور سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں اور فیض آباد پل پر ڈبل لیئر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی مختلف مقامات پر سیل کر دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے، شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں بھی دفعہ 144 نافذ کر دی اور پنجاب حکومت نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کرلی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں جبکہ اٹک میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواپسی کا کوئی تصور ہی نہیں، ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈاپور
    Next Article آرمی چیف سے ملائیشین وزیراعظم کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025

    کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ

    جولائی 4, 2025

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    جولائی 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر پولنگ کا شیڈول جاری

    جولائی 4, 2025

    ربڑ کی جادوئی ٹوپی

    جولائی 4, 2025

    کاٹلنگ: بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے جمال گڑھی میں گرینڈ جرگہ

    جولائی 4, 2025

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

    جولائی 4, 2025

    پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو يہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    جولائی 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.