Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • منشيات سمگلنگ کے کيس میں ملوث پاکستانی شہری کو سعودی عرب میں سزائے موت دے دی گئی
    • بنوں کو عوام کیلئے امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو
    • خیبر:تیراہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے
    • وزیرِ اعظم شہبازشریف کی محسن نقوی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظام کی ہدایت
    • دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے، اسحٰق ڈار
    • اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس کو چکوال میں حادثہ، 9 افراد جاں بحق ،30 شدید زخمی
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آ گیا
    اہم خبریں

    کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آ گیا

    اکتوبر 7, 2024Updated:اکتوبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی میں دہشتگردی کے واقعے پر چینی سفارتخانے نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب چینی عملےکی گاڑی پر حملہ کیا گیا، حملے میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوا جبکہ کچھ مقامی شہری بھی متاثر ہوئے۔

    چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ‎پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشتگرد حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ‎ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ ‎پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں چینی باشدوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے۔

    وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ائیر پورٹ ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں دو چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں، پاکستانیوں کیلئے گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، زخمی چینی باشندے کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی قیادت کے اعلان کے بغیر ہی کارکنان نے مایوس ہوکر ڈی چوک سے احتجاج ختم کردیا
    Next Article اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک تمام ملاقاتوں پر پابندی عائد
    Web Desk

    Related Posts

    منشيات سمگلنگ کے کيس میں ملوث پاکستانی شہری کو سعودی عرب میں سزائے موت دے دی گئی

    جولائی 27, 2025

    بنوں کو عوام کیلئے امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو

    جولائی 27, 2025

    خیبر:تیراہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے

    جولائی 27, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    منشيات سمگلنگ کے کيس میں ملوث پاکستانی شہری کو سعودی عرب میں سزائے موت دے دی گئی

    جولائی 27, 2025

    بنوں کو عوام کیلئے امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں ،ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کا خیبر نیوز کو خصوصی انٹرویو

    جولائی 27, 2025

    خیبر:تیراہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ،8 زخمی ہو گئے

    جولائی 27, 2025

    وزیرِ اعظم شہبازشریف کی محسن نقوی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظام کی ہدایت

    جولائی 27, 2025

    دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں،افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کرنے دے، اسحٰق ڈار

    جولائی 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.