بنوں: (تحسین اللہ تاثیر) ضلع خیبر میں پی ٹی ایم کی زیرانتظام پختون قومی جرگہ میں شمالی وزیرستان کی لوگوں کی شرکت کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کی ہدایات پر میران شاہ بنوں روڈ پر پولیس نے کنٹینرز رکھ کر ہر قسم آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔
اس کے علاوہ پشاور میں بعض مقامات پر انٹرنیٹ کو بھی معطل اور فون سگنلز کو بھی غیرفعال کیا گیا ہے۔
پشاور اور خیبر کی پولیس نے جلسہ گاہ کی جگہ کا محاصرہ کررکھاہے۔ دوسری طرف آفریدی قبائل کے بعض رہنماوں نے جلسہ مقررہ وقت اور جگہ پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے نوٹیفیکشن کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے معاملے کی مزید سماعت منگل تک ملتوی کردی اور درخواست گزار کو پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے وجوہات بھی طلب کرلیں ۔