Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا
    • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • وزارتِ اطلاعات نے طالبان اور بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سرحدی باڑ مکمل محفوظ قرار
    • صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری، مزید 13 دہشتگرد ہلاک
    • آپریشن غضب الحق کے بعد اسلام آباد اور کابل کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ: خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں 578 واں ہانگل ڈے کی مناسبت سےپروقار تقریب
    اہم خبریں

    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں 578 واں ہانگل ڈے کی مناسبت سےپروقار تقریب

    اکتوبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    578th Hangal Day celebration at National University of Modern Languages
    ڈائریکٹر جنرل نمل بریگڈئیر شہزاد منیر اور تقریب کے مہمان خصوصی نے مقابلے کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام  آباد: سیکریٹری کورین سفارتخانہ  جی ایون سیوک   تقریب کے مہمان خصوصی تھے،ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر اور کورین اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں ارکان بھی تقریب میں شامل تھے۔

    ڈائریکٹر جنرل نمل یونیورسٹی بریگیڈیئر شہزاد منیر نے اپنے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور بدلتے ہوئے تعلقات پر زور دیا    اور  کہا  کہ   کورین زبان 578 سال پرانی ہے، دنیا کی سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والی زبانوں میں سے ایک ہے۔

    ڈی جی نمل بریگیڈئیر شہزاد منیرنے  کہا  کہ  مستقبل تعلیم اور ٹیکنالوجی کا ہے،  کوریا کی ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابی، جہاں سامسنگ نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، اور گاڑیوں کی صنعت کی ترقی ان کی ترقی کی مثالیں ہیں۔

    انہوں نے کورین سفیر کی طرف سے نمل یونیورسٹی کے طلباء کو 100 فیصد سکالرشپ فراہم کرنے کے فراخدلانہ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیااور  کہا  کہ   نمل یونیورسٹی کو زبان اور ثقافت کے ذریعے بین الاقوامی افہام و تفہیم کو فروغ دینے پر فخر ہے۔

    ڈی جی نمل   کا  کہنا  تھا  کہ  ہانگل ڈے ہماری اس عزم کی گواہی دیتا ہے کہ ہم اپنے طلباء کے افق کو وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    اس  موقع  پر  تقریب کے مہمان خصوصی جی ایون سیوک نے پاکستان میں کورین سفیر  پارک کی ژن  کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے ہانگل ڈے کی تاریخی اہمیت پر زور دیا اور کورین رسم الخط کی تخلیق میں کنگ سیجونگ دی گریٹ کے کردار کو سراہا  اور  کہا  کہ  نمل کی بدولت کورین زبان سیکھنے والے طلباء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    تقریب میں ایک مختصر دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں سامعین کو ہانگل رسم الخط کی تاریخ اور اہمیت کا تعارف کرایا گیا،تقریب میں کورین ثقافت کی جھلک پیش کرنے والے دلچسپ فنکارانہ مظاہرے بھی شامل تھے، جن میں کورین فن ڈانس اور نمل کے طلباء کی جانب سے کورین مارشل آرٹس تائیکوانڈو کا دلچسپ مظاہرہ شامل تھا۔

    تقریب کی ایک خاص بات کورین خطاطی کا مقابلہ تھا، جس میں نمل کے طلباء نے اپنی مہارت اور فن کا مظاہرہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نمل بریگڈئیر شہزاد منیر اور تقریب کے مہمان خصوصی نے مقابلے کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسعودی عرب کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا، پاکستان کے ساتھ دو ارب ڈالر کے معاہدوں کا امکان
    Next Article ملتان ٹیسٹ،تیسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 492 رنزبنالیے، 64 رنز کا خسارہ باقی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 2, 2026

    وزارتِ اطلاعات نے طالبان اور بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سرحدی باڑ مکمل محفوظ قرار

    اپریل 2, 2026

    صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 1, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.