آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشتگرد ہلاک کردئے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقہ حسن خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مارے گئے خوارجیوں سے اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلئے گئے ہیں، خوارجی سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور معصوم شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔