Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مارچ 1, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزيراعظم کی ہدایت
    • ٹی 20 ورلڈکپ اہم میچ: سری لنکا کو شکست دے کر بھی قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی
    • وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت
    • ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
    • ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے
    • امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران اور شمالی علاقوں میں دھماکے
    • امریکا کا پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت کا اعلان، طالبان حملوں پر مؤقف واضح
    • آپریشن غضب للحق جاری، 331 طالبان ہلاک، 104 چیک پوسٹیں تباہ, پاک فوج کی سرحدی کارروائیاں تیز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیہ
    اہم خبریں

    وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیہ

    اکتوبر 15, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister's dinner in honor of the heads of state participating in the SCO meeting
    ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے اعلی حکام شریک ہونگے
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور وفود کے سربراہان کا استقبال کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے پہلے دن سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر سمیت غیر ملکی شخصیات کا خیرمقدم کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا بھی استقبال کیا اور ان سے مصافحہ کیا۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے 23واں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے وزرائے اعظم اور سربراہان مملکت کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے،  بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی پاکستان پہنچ  چکے  ہیں ۔

    تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے اول نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔چین کے وزیراعظم لی چیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

    منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر اور ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے موقع پر دورے پر آئے ہوئے وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    اہم  اجلاس  سے  متعلق جاری شیڈول کے مطابق 16 اکتوبر بروز بدھ کی صبح عالمی رہنما کانفرنس میں شرکت کے لیے آئیں گے، وزیر اعظم مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے اور اس کے بعد عالمی رہنماؤں کی گروپ فوٹو کھینچی جائے گی، اس کے بعد کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہو گا اور عالمی رہنما خطاب کریں گے۔

    اس کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد وزیر اعظم الوداعی خطاب کریں گے۔بدھ کو  ڈپٹی  وزیراعظم  اور  وزیر  خارجہ   اسحٰق ڈار اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل میڈیا میں بیانات جاری کریں گے جس کے بعد وزیر اعظم معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدوسرا ٹیسٹ،پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹ پر 259 رنز بنالیے،کامران غلام کی ڈیبیو پر سنچری
    Next Article آئینی ترمیم پر ہمارا اتفاق ہو گیا،مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزيراعظم کی ہدایت

    فروری 28, 2026

    ٹی 20 ورلڈکپ اہم میچ: سری لنکا کو شکست دے کر بھی قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

    فروری 28, 2026

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

    فروری 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامع اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزيراعظم کی ہدایت

    فروری 28, 2026

    ٹی 20 ورلڈکپ اہم میچ: سری لنکا کو شکست دے کر بھی قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

    فروری 28, 2026

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے سے کشیدگی اور بعض خلیجی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت

    فروری 28, 2026

    ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ

    فروری 28, 2026

    ایران میں اسرائیل کا لڑکیوں کے سکول پر حملہ، 40 شہید ،ايران کا بھی سخت ردعمل، کئی امریکی اڈوں پر حملے

    فروری 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.