نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو میں جاری ہے جس کے دوسرے روز بھارت کی پوری ٹیم صرف 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن بھارتی ٹیم کی کیوی بولرز کے خلاف ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔
ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جدیجا اور آشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 اور اور جیسوال 13 رنزبنانے میں کامیاب رہے۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 ،ویلیم او رورکے نے 4 جبکہ ٹم ساوتھی نے ایک وکٹ انے نام کی۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے، اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین سکور ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم سکور نیوزی لینڈ کا ہے ،نیوزی کی پوری ٹیم 1955 میں انگلینڈ کے خلاف صرف 26 رنز بناکر آوٹ ہوئی تھی ۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف 36 رنز پر بھی آوٹ ہونے کا ریکارڈ رکھتی ہے ۔