پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24 اور 27 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد انصاف اللہ سمیت 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران بھی 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزکے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔