مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے ایک میڈیا پروگرام میں کہا ہےکہ تحریک انصاف اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوچکی، ہمیں حکومت پراعتماد ہے اور اداروں کی معاونت سے ملک میں استحکام ہے۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اب بات ٹرمپ تک لے آئی ہےکہ ٹرمپ آئے گا تو چھڑائے گا، پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج کامیاب نہیں ہوا، وہ اپنے تمام اہداف میں ناکام ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کچھ کہتی ہیں اور اہلیہ کچھ کہتی ہیں، پارٹی کا کے پی گروپ کچھ کہتاہے تو لاہوری گروپ کچھ اور کہتا ہے۔