ملکی معیشت کی بحالی اور استحکام کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات میں بجلی چوروں کے خلاف بلاتخصیص کارروائی سرفہرست ہے۔ عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومتی ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔ انسداد بجلی چوری مہم میں ملک بھر میں 86 ہزار 888 سے زائد بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔
انسداد بجلی چوری مہم کے تحت ملک بھر سے 130 ارب،3 کروڑ اور 57 لاکھ روپے وصول جبکہ 86 ہزار 18 سے زائد بجلی چور گرفتار کئے گئے۔ متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے ایک ارب، 35 کروڑاور 3 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے بجلی چوروں سے 2 ارب اور 3 کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی اور 244بجلی چور گرفتار کیے گئے۔
اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے ایک ارب، 35 کروڑاور 3 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔