Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
    • اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی
    • مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب
    • ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں سموگ کا راج
    اہم خبریں

    ملک بھر میں سموگ کا راج

    نومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Smog across the country
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک بھر میں سموگ کا قہر جاری ہے۔ پشاورشہر اور مضافات میں ائر کوالٹی انڈیکس 597 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  جی ٹی روڈ کے اطراف میں شدید دھند ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ دھند کے باعث ایم ون موٹر وے پشاور تا رشکئی بند کر دی گئی ہے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے پر حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے، حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹر وے کو بند کیا گیا ہے۔

    دھند کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لاہور اور ملتان کے بعد آلودہ ترین شہروں میں پشاور تیسرے نمبر پر آ گیا، پشاور میں ائر کوالٹی انڈیکس 509 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج برقرار ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور ملتان کے ساتھ ساتھ اب پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی بھی سموگ کی لپیٹ میں آ گئے، کراچی سمیت دیگر علاقے بھی اسی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے ہیں، ملتان آج بھی فضائی آلودگی میں سر فہرست ہے جہاں اے کیو آئی950 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس560 تک جا پہنچا ہے۔

    فضائی آلودگی میں پشاور کا اے کیو آئی لیول بھی خطرناک شہروں کی لسٹ میں آ گیا ہے اور اس کا ایئر کوالیٹی انڈیکس 597 جبکہ اسلام آباد کا 254 اور راولپنڈی کا اے کیو انڈیکس 284 کا ہندسہ چھونے لگا ہے۔

    سموگ کی لہر برقرار رہنے اور اس میں اضافہ سے فضائی آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ سانس لینا بھی محال ہو گیا ہے، لاہور میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ سموگ کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان:پاک افغان بارڈر سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام ، 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
    Next Article چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی عدم شرکت، پی سی بی کا سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.