پشاور ( حسن علی شاہ سے ) خیبر ٹی وی پہ نشر کئے جانیوالے ہر ڈرامہ سیریل میں ہماری معاشرتی ناہمواریوں کو اجاگر کیا جاتا ہے اور زیادہ تر سچی کہانیوں کو ڈرامہ کی صورت میں ناظرین تک پہنچایا جاتا ہے ڈرامہ سیریل (حیا) کی کہانی میں بھی حقوق نسواں کی خلاف ورزیوں کی نشاندھی کی گئی ہے۔
رواں سہ ماہی میں اب یہ سیریل پشتو کے بعد کے ٹو چینل پہ اردو ورژن میں ٹیلی کاسٹ کی جارہی ہے جس میں معروف اداکار مختلف کرداروں میں جلوہ گر ہیں۔