Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 31, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست
    • پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
    • پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
    • دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
    • وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
    • سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
    • کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    • پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم
    اہم خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم

    نومبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad High Court's order not to allow PTI to protest
    سیکرٹری داخلہ کو وزیر داخلہ یا کسی متعلقہ شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دے  دیا۔ عدالت نے  ا حتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ  امن قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے۔انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے، یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے کاروبار زندگی میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔

    عدالت کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پبلک آرڈر 2024 دھرنے، احتجاج، ریلی وغیرہ کی اجازت کیلئے مروجہ قانون ہے، اسلام آباد انتظامیہ مروجہ قانون کے خلاف دھرنا، ریلی یا احتجاج کی اجازت نہ دے۔

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو وزیر داخلہ یا کسی متعلقہ شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں چیف کمشنراسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے۔

    اپنے حکمنامہ میں عدالت نے کمیٹی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کمیٹی پی ٹی آئی قیادت کو بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے، عدالت کو یقین ہےجب یہ رابطہ ہوگا تو کچھ نا کچھ پیشرفت ہوگی۔

    واضح رہے کہ تاجر رہنماؤں کی جانب سےپی ٹی آئی احتجاج کےخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں فوری سماعت کی گئی۔

    عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان سے مذاکرات نہیں ہو رہے،اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے،وزیر داخلہ
    Next Article آفر آئی ہے کہ احتجاج ملتوی کر دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، عمران خان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.