Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
    • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
    • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں 2 اہلکار شہید
    • پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو دوسرا خط، میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ برقرار، آج فیصلہ متوقع
    • استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت
    • چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کردی
    • ایشیا کپ: بنگلادیش نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8 رنز سے ہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں، وزير دفاع خواجہ آصف
    اہم خبریں

    بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پر الزامات شرمناک ہیں، وزير دفاع خواجہ آصف

    نومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The allegations against Saudi Arabia by Bushra Bibi are shameful, Defense Minister Khawaja Asif
    وزیراعلیٰ کے پی ہر دوسرے تیسرے دن وفاق پر حملہ آورہوتے ہیں، حملہ آور تو ان کو دہشتگردی پر ہونا چاہیے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (اخبار خيبر) اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی،مذہبی اور معاشی تعلقات ہیں، ہمارے 28لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے، کل تعلقات خراب کرنے کی نہایت گھٹیا اور غلیظ قسم کی کوشش کی گئی ۔

    وفاقی وزیر  نے کہا کہ ان کی سیاست کی کشتی ڈوب رہی ہے اس لیے یہ بیان دیا گیا، لیڈر شپ کیلئے بھابھی اور نندوں کے درمیان بھی کشمکش چل رہی ہے، اب اپنے آپ کو قائد کہنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، لوگوں کو طعنہ دیتے ہیں کہ موروثی سیاست کی جاتی ہے، یہاں صرف موروثی سیاست کی جارہی ہے بلکہ وارثوں میں لڑائی ہورہی ہے، تین خواتین ایک طرف ،ایک خاتون دوسری جانب ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سےمذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، اللہ کی ذات کے علاوہ کسی ہستی کو سجدہ کرنے کی اجازت نہیں۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قمرجاویدباجوہ کو ذاتی طور پر خوداس الزام کی تردید کرنی چاہیے۔

    خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ سعودی عرب سے گھڑی لے کر انہوں نے کاروبار کیا، امین گنڈاپور نے کہا میرے لیڈر نے بھی تحفہ لیا تو کیا گناہ ہے؟ علی امین گنڈا پور سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، ان موصوفہ کی آڈیوبھی موجود ہے، یہ لوگوں کو جھاڑ رہی ہیں اور نوکریوں سے نکالنے کی دھمکی دے رہی ہیں، مذہب اوردین کے اوپر اپنا جعلی دعویٰ کیا جارہا ہے، اپنے بچے ان کے صیہونیوں کے پاس پل رہے ہیں۔

    انہوں  نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل سے نکلتے ہی علی امین گنڈاپور کے پاس بھیجوایا، 75سالہ تاریخ میں سیاست میں بڑی بڑی پستی دیکھی ہے، لیکن سیاست میں ایسی پستی کبھی نہیں آئی تھی، بشریٰ بی بی کی جانب سےسیاسی وراثت لانچ کی گئی ہے۔

    خواجہ آصف  نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کی داستانیں بزدار اور فرح گوگی سے شروع ہوئیں، اب سیاست پر قبضہ جمانے کیلئے فرنٹ رنر کام ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا بھی کل اس چیز سے متعلق بیان آیا، خیبرپختونخوا میں کل بھی خونریزی ہوئی اور پرسوں بھی، وزیراعلیٰ کے پی ہر دوسرے تیسرے دن وفاق پر حملہ آورہوتے ہیں، حملہ آور تو ان کو دہشتگردی پر ہونا چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشنز، 7 دہشتگردہلاک، 2 زخمی
    Next Article پی ٹی آئی دھرنا،زمینی حقائق اور پولیس؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

    ستمبر 17, 2025

    بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

    ستمبر 17, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں 2 اہلکار شہید

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ

    ستمبر 17, 2025

    بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

    ستمبر 17, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں 2 اہلکار شہید

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو دوسرا خط، میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ برقرار، آج فیصلہ متوقع

    ستمبر 17, 2025

    استعداد کار بڑھانے کیلئے آرمڈ پرسنل کیریئرز کی چابیاں اپر اور لوئر دیر ڈی پی اوز کے حوالے

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.