گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں طلباء ان کے والدین اور حاضر سروس افسران کی کثیر تعداد نے نے شرکت کی۔
گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کا قیام 1990 میں وجود میں آیا یہاں کے طلباء نے ملک بھر میں مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ میں پاکستان کے تمام حصوں سے طلبا کو داخلہ دیا جاتا ہے اور یہ ادارہ اپنے تعلیمی معیار کے لیے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر کوہاٹ ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار بھٹی تھے۔ کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی جبکہ پرنسپل بریگیڈیر ملک ناصر علی اعوان نے کالج کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔