Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
    • ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات
    • لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی
    • بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، صحت مند قرار
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنارہا ہے، وزیراعظم
    اہم خبریں نومبر 26, 2024

    تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنارہا ہے، وزیراعظم

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنارہا ہے۔ یہ پرامن احتجاج نہیں بلکہ شدت پسندی ہے۔

    وزیراعظم نے سری نگر ہائے وے پر رینجرز و پولیس اہلکاروں پر احتجاجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے گاڑی سے کچلے جانے والے رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ وغم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی شہید اہلکاروں کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر  جمیل کی دعا کی اور حملے میں زخمی رینجرز اور  پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس و رینجرز اہلکاروں پر حملے قابل مذمت ہیں، پولیس اور رینجرز کے اہلکار شہر میں امن و امان کے نفاذ کیلئے مامور ہیں۔ انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج نہیں بلکہ شدت پسندی ہے، انتشاری ٹولہ انقلاب نہیں بلکہ خون ریزی چاہتا ہے، پاکستان کسی بھی انتشار اور خون ریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انتشاری ٹولہ پولیس و رینجرز کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کو جواب دہ ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مذموم سیاسی مقاصد کے لیے خون ریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے، پوری قوم رینجرز اور پولیس کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے دوران گزشتہ شب سری نگرہائی وے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے گاڑی رینجرزاہلکاروں پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے اور شر پسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    شہر اقتدار میں آرٹیکل ٹو فورٹی فائیو کے تحت فوج کا طلب کرلیا گیا ۔ شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے۔ دہشتگردانہ کارروائی سے نمٹنے کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی، فسادیوں کو موقع پر گولی مارنے کا حکم
    Next Article تحریک انصاف کا قافلہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں زیرو پوائنٹ کراس کر گیا
    Web Desk

    Related Posts

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی

    اگست 21, 2026

    ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات

    اگست 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.