Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں پہلی بار ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا انعقاد، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کے رنگ
    • ایک سال میں 2 محاذوں پر کامیابی حاصل ہوئی، معاشی و دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
    • پنجاب میں کل بجٹ پیش ہوگا، سندھ میں بدھ کو اجلاس طلب
    • جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
    • امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع
    • ایران امریکا 14 نکاتی مفاہمتی مسودہ، تفصیلات منظرِ عام پر
    • مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دو افسران شہید
    • پاکستان جمعے کو جنیوا میں ایران امریکہ معاہدے کی تقریب کی میزبانی کرے گا، وزیرِ اعظم شہباز شریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرم: جنگ بندی میں مزید 10 روز کی توسیع پر اتفاق، فریقین کل سے مورچے خالی کردیں گے، انتظامیہ
    خیبرپختونخوا

    کرم: جنگ بندی میں مزید 10 روز کی توسیع پر اتفاق، فریقین کل سے مورچے خالی کردیں گے، انتظامیہ

    نومبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    District Kurram: Agreed to extend the ceasefire for another 10 days
    مسئلے کے پُر امن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے،اجلاس کو تفصیلی بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے ضلع کرم میں مزید 10 روز کی سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کل سے تمام مورچے خالی کردیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران جھڑپوں میں 80 افراد جاں بحق جبکہ 180 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

    ڈی سی ضلع کرم نے کہا کہ فریقین کل سے تمام مورچے خالی کردیں گے، مزید کہنا تھا کہ کرم میں پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی بھی تعینات رہے گی۔

    دوسری جانب مانسہرہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت  کرم کی صورتحال پر اہم  اجلاس ہوا ہے ،اجلاس کو کو کرم کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرم میں متحارب فریقین کے درمیان 10 دنوں کے لیے سیز فائر ہوا ہے، مسئلے کے پُر امن حل کے لیے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستے تعینات کئے جائیں گے، نقصانات کے ازالے کے لیے تخمینہ لگایا جائے گا۔

    اس موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، پائیدار امن، تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، مزید کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی ادائیگیاں جلد یقینی بنائی جائیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپہ سالار نے اسلام آباد میں لشکر کشی کے خلاف مکمل تعاون فراہم کیا،وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article نئی تاریخ رقم، سٹاک ایکسچینج نے ایک لاکھ پوائنٹس کاسنگ میل عبورکر لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں: زمین کے تنازع پر فائرنگ، باپ اور دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق

    جون 14, 2026

    جنوبی خیبرپختونخوا میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے: سلیم سیف اللہ خان

    جون 13, 2026

    مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا

    جون 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں پہلی بار ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا انعقاد، دریائے کابل پر پاک چین دوستی کے رنگ

    جون 16, 2026

    ایک سال میں 2 محاذوں پر کامیابی حاصل ہوئی، معاشی و دہشتگردی کے خلاف جنگ بھی جیتیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف

    جون 15, 2026

    پنجاب میں کل بجٹ پیش ہوگا، سندھ میں بدھ کو اجلاس طلب

    جون 15, 2026

    جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار

    جون 15, 2026

    امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع

    جون 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.