پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور تین کو زخمی کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں میں سرغنہ باتور بھی شامل تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔