Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ ایران امن معاہدہ طے پا گیا، 24 گھنٹے میں باقاعدہ اعلان متوقع، امریکی اخبار
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ ایران مکمل ہوگیا، آئی ایس پی آر
    • خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد
    • پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات، ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری، اسماعیل بقائی
    • فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
    • وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صوبہ ژجیانگ قیادت سے اہم ملاقات، ایم او یو پر دستخط
    • پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں استحکام، معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز
    • منیر سرحدی کو دنیا سے رخصت ھوئے 46 سال بیت گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء لگا دیا،فوجی دستے پارلیمنٹ میں داخل
    بین الاقوامی

    جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لاء لگا دیا،فوجی دستے پارلیمنٹ میں داخل

    دسمبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    South Korea's president imposed martial law in the country, military troops entered the parliament
    جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیول: غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لاء کا اعلان اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام پر کیا ۔

    جنوبی کوریا کے صدر نے سرکاری ٹی پر مارشل لا کا اعلان کرتے ہوئے  اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

    جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔

    جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔

    جنوبی کوریا میں صدر کی جانب سے مارشل لا کے نفاذکے بعد فوجی دستے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔

    مارشل لا کے اعلان کے بعد پولیس نے جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے داخلی راستے بند کردیے  اور اراکین کو پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا، تاہم اراکین پولیس سے چھڑپوں کے بعد پولیس حصار کو توڑتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔

    جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں مارشل لا ختم کرنے کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے، پارلیمنٹ کے اجلاس میں کُل 300 میں سے 190 اراکین موجود تھے جنہوں نے مارشل لا ختم کرنے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

    اراکین کے پارلیمنٹ میں داخل ہونے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے کے بعد فوج کے خصوصی دستے بھی ایوان خالی کروانے کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقلعہ بالا حصار اور پشاور سروسز کلب میں 15 ویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار شو کا انعقاد
    Next Article وزیراعظم شہبازشريف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکہ ایران امن معاہدہ طے پا گیا، 24 گھنٹے میں باقاعدہ اعلان متوقع، امریکی اخبار

    مئی 23, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

    مئی 23, 2026

    چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکہ، 82 افراد ہلاک، متعدد زخمی ،کئی لاپتہ

    مئی 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکہ ایران امن معاہدہ طے پا گیا، 24 گھنٹے میں باقاعدہ اعلان متوقع، امریکی اخبار

    مئی 23, 2026

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورہ ایران مکمل ہوگیا، آئی ایس پی آر

    مئی 23, 2026

    خصوصی نیشنل سکیورٹی اینڈ سٹریٹجک لیڈرشپ 2026 ورکشاپ کا انعقاد

    مئی 23, 2026

    پاکستان کی ثالثی میں جاری مذاکرات، ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینے پر کام جاری، اسماعیل بقائی

    مئی 23, 2026

    فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

    مئی 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.