پاکستان میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ ہفتے میں معمولی تبدیلیاں دیکھی گئیں ہیں۔ ملک میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 18 کی قیمتوں میں اضافہ، اور 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق، 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ضروری اشیاء کے قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.07 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.71 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 18 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
گذشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 3.58 فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں 3.10 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.14 فیصد، لہسن کی قیمت میں 1.58 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 1.19 فیصد، اری چاول کی قیمت میں 0.75 فیصد، دال ماش کی قیمت میں 0.59 فیصد، آٹے کی قیمت میں 0.58 فیصد اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 0.16 فیصد کی کمی آئی۔
اس کے علاوہ، چکن کی قیمت میں 3.80 فیصد، اڑھائی بناسپتی گھی کی قیمت میں 2.27 فیصد، کیلے کی قیمت میں 1.99 فیصد، آلو کی قیمت میں 1.93 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں 1.07 فیصد، پانچ لٹر کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.98 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.80 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.52 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.31 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں 0.28 فیصد اور سگریٹ کی قیمت میں 0.26 فیصد کا اضافہ ہوا۔
پاکستان میں قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔