پشاور( حسن علی شاہ سے ) ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والی معروف کمپنی خیبر ڈیجیٹل کے ذیلی ونگ ای ویمپ نے D.H.A پشاور میں چند روز قبل ایک یادگار ایونٹ منعقد کیا جس میں مختلف پرائیویٹ کمپنیوں نے سٹال لگائے۔ علاوہ ازیں مختلف پاکستانی چائنئز اور روایتی پکوان کے لاتعداد سٹال بھی دیکھنے میں آئے۔
یہاں پریہ بات قبل ذکر ھے کہ 90 فیصد سٹال خواتین نے لگائے جن میں کاسمیٹک، ھینڈی کرافٹس، ڈیکوریشن پیس ،جیولری، ملبوسات اور بچوں کے ریڈی میڈ گارمنٹس شامل تھے۔ بچوں کیلے میجک شو بھی خاصا دلچسپ رھا بعدازاں رات کو ایک گرینڈ میوزک شو کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پشاور کے مقامی افراد نے اپنی اپنی فیملی سمیت اس گرینڈ میلہ میں شرکت کی یادرھے کہ Evamp کے چیف آرگنائزر کامران جان ہیں جبکہ انکی ٹیم کے ارکان میں عثمان امین، ھانیہ فہمی، آفتاب احمد، وقار احمد، آمین مشال، فیصل اور اکبر علی خان قابل زکر ہیں۔