Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جون 30, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری
    • صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی
    • عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ
    • وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت
    • ترک صدر طیب اردوان کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی مذمت
    • دنیا نے بھارتی مؤقف مسترد کر دیا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، وزیر دفاع
    • ملک میں پرائمری سکولوں کی سطح پر مصنوعی ذہانت کی تعلیم متعارف کرانے کا فیصلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کے بجائے قرضہ واپس کردیا
    اہم خبریں

    رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کے بجائے قرضہ واپس کردیا

    دسمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    حکومت کے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بجٹ سپورٹ کے لیے بینکوں سے قرضے منفی رہے، جو قومی خزانے میں زیادہ لیکویڈیٹی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے یکم جولائی سے 13 دسمبر2024 تک، کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ہزار 875 ارب روپے کے خالص قرضے لینے کے مقابلے میں 2 ہزار 3 ارب روپے کے خالص قرضے واپس کیے گئے۔ یاد رہے کہ  یہ تاریخی بات ہے، کیوں کہ ماضی میں حکومتیں بجٹ سپورٹ کے لیے بھاری قرضے لیتی رہی ہیں۔

    یہ قرض واپسی (ریٹائرمنٹ) اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران وصولی کا متوقع ہدف حاصل نہیں کرسکا۔

    حکومت نے مالی سال 23 کے 3 ہزار 748 ارب روپے کے مقابلے میں مالی سال 24 میں 7 ہزار 479 ارب روپے کا قرض لیا، جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ سپورٹ کے لیے قرضوں میں دوگنا اضافے کا عکاس تھا۔

    قرض ایک مرکزی نقطہ تھا، کیوں کہ اس نے مالی خسارے کو ظاہر کیا، مالی سال 2024 میں بجٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 6.8 فیصد یا 7 ہزار206 ارب روپے رہا، حالاں کہ صوبائی سرپلس 518 ارب 21 کروڑ روپے تھا۔

    اس مالی خسارے کو مالی سال 24 میں جی ڈی پی کے 7.4 فیصد تک بڑھا دیا گیا تھا، چوں کہ اب پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہے، اس لیے مالی خسارے کو گزشتہ سال کے مقابلے میں کم کرنا ہوگا۔

    مالی سال 25 میں مجموعی مالیاتی خسارہ 7 ہزار 283 ارب روپے رہا، جو جی ڈی پی کا 5.9 فیصد ہے، جو مالی سال 24 میں نظر ثانی شدہ 7.4 فیصد سے کم ہے۔

    مالی سال 25 کے لیے کل بجٹ کا تخمینہ 18 ہزار 900 ارب روپے ہے، جس میں مجموعی محصولات کی وصولیاں (ٹیکس اور نان ٹیکس) ، غیر بینک قرضے ، بینک قرضے ، خالص بیرونی وصولیاں اور نجکاری کی آمدنی بھی شامل ہیں، اقتصادی ترقی کا تخمینہ 3.6 فیصد ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleضلع کرم میں امن معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل، پاراچنار میں روڈ بندش کے خلاف دھرنا جاری
    Next Article پاکستان بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ مکمل ختم ہو چکا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جون 30, 2025

    سکردو سے گلگت جانے والے پشاور کے رہائشی 4 سیاح گاڑی سمت لاپتہ، تلاش جاری

    جون 30, 2025

    صدر مملکت نے فنانس بل 26-2025 کی منظوری دے دی

    جون 30, 2025

    عوام کیلئے ایک اور ریلیف ،حکومت کا بجلی بلوں سے صوبائی ’’الیکٹریسٹی ڈیوٹی‘‘ختم کرنے کا فیصلہ

    جون 30, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کی پاکستان کو عالمی ٹورازم برانڈ بنانے کی ہدایت

    جون 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.