پشاور( حسن علی شاہ سے ) صوبائی دارالحکومت پشاور بھر میں سرکاری نرخ ناموں کی کھلم کھلا خلافت ورزی کرتے ھوئے ناجائز منافع خور سفید پوش صارفین کو دونوں ھاتھوں سے لوٹ رھے ہیں۔
سبزی انڈے چکن دالیں مچھلی۔ گھی دودھ دھی کوکنگ آئل فروخت۔ خشک میوہ جات۔ گوشت۔قیمہ۔ مصالہ جات۔ گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر ۔ مٹی کا تیل ۔کویلہ۔اور دیگر روزمرہ اشیائے ضروریہ دکاندار من مانی قیمتوں پہ فروخت کررھے ہیں ضلعی انتظامیہ کبھی کبھار ایک آدھ بازار میں چھاپہ مارکر محض حاضری لگاتی ھے مگر نرخناموں پہ عملدرآمد کرانے میں مکمل طور پہ ناکام ثابت ھوچکی ھے پشاور کے شہریوں نے وزیراعلٰی سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھاہیں۔