پشاور( حسن علی شاہ سے ) خیبر نیوز اسلام آباد سے نشتر کئے اولین ٹاک شو ( Insight) میں میزبان مبارک علی کے سوالات کے جواب ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار قسور کلاسرا نے کہا کہ پی ٹی آئ اور حکومت کے مابین مذاکرات پہ سب کی نظریں مرکوز ہیں اور جو تحفظات پی ٹی آئ نے ظاھرکئے ہیں وہ انکا جمھوری حق ھے قسور کلاسرا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلٰی کی مرکز پہ چڑھائی کسی طور مناسب نہیں خیبر پختون خواہ کے بنیادی مسائل اور عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے انکو عملی اقدامات اٹھانے چاھپیں ڈاکٹر نیاز مرتضی نے کہا کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئ کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا ھوگا تاکہ ملکی معیشت اور سیاست پہ منفی اثرات مرتب نہ ھوں میزبان مبارک علی نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخواہ میں خصوصا جنوبی اضلاع بنوں لکی مروت خیبر اور ضلع کرم میں امن وعامہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ھے جس کو نظر انداز کرنا ناقابل تلافی ھوگا وفاقی اور صوبائی حکومت کو ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پہ امن قائم کرنا ھوگا۔
پی ٹی آئ اور حکومت کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے اثرات ملکی سیاست اور معیشت پہ بھی مرتب ھونگے۔ قسور کلاسرا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleشفقت چیمہ نے علالت کے باعث فلموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی
Next Article ارکان پارلیمنٹ کی تنخواھوں میں 200 فیصد اضافہ