Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور
    • خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • امریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ
    • افغانستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، روسی خفیہ ایجنسی کی تشویشناک رپورٹ
    • پاکستان ایٹمی طاقت بننے کا دن: یومِ تکبیر پر قومی قیادت کا خراجِ تحسین
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ژوب میں اگلے مورچوں کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
    • عیدالاضحیٰ پر آلائشوں کی درست تلفی سے فضائی حادثات سے بچاؤ ممکن ہے: پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمسایہ ملک کے خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیں سپورٹ کر رہے تھے، دہشتگردکمانڈر کے انکشافات
    فیچرڈ

    ہمسایہ ملک کے خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے ہمیں سپورٹ کر رہے تھے، دہشتگردکمانڈر کے انکشافات

    جنوری 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Neighboring intelligence agencies were supporting us to destabilize Pakistan, terrorist commander reveals
    میرے دل اور دماغ میں ریاست پاکستان کے خلاف نفرت بھری گئی،دہشتگرد کمانڈر
    Share
    Facebook Twitter Email

    کوئٹہ: مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے خود کو ریاست پاکستان کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی ۔

    ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں ،دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ اُس نے ریاست پاکستان اور انکی سکیورٹی فورسز کو بے پناہ نقصان پہنچایا، علیحدگی پسند تنظیموں کا مقصد بلوچ قوم کے جذبات سے کھیل کر انہیں پاکستان سے لڑانا تھا، میری تنظیم سے وابستگی 14 سال کی نا پختہ عمر میں ہوئی، پاکستان سے نفرت میرے دماغ میں بھری گئی، کم علمی اور شعور نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچایا ۔

    دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ میری ملاقات ہمسایہ ملک کی انٹیلی جنس سے ہوئی اور میں نے انکے سامنے کئی مفید مشورے رکھے لیکن انہوں نے میری سرزنش کردی، کہا گیا کہ ہمیں آپ کی آزادی سے کوئی سروکار نہیں ہم آپ کو صرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے سپورٹ کریں گے، تب میری آنکھیں کھل گئیں اور نام نہاد آزادی کی پٹی میری آنکھوں سے ہٹ گئی ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچ آزادی پسند لیڈران بیرون ملک بیٹھ کر عیاشی کی زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ پہاڑوں پر لڑنے والے بلوچوں کو دو وقت کی روٹی اور ادویات بھی میسر نہیں، بلوچ کمانڈرز یہاں پر لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں، ان سب کے بچے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ بلوچ مسلح تحریک گینگ وار کی شکل اختیار کرچکی ہے جہاں ذاتی اور گروہی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے، سینئر اور جونیئر کمانڈرز اندرونی سازشوں کا شکار ہورہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے۔

    نجیب اللہ نے کہا کہ حربیار مری اور مہران مری دونوں بھائی جن پر کرپشن کی وجہ سے اختلافات ہوتے ہیں اور بی ایل اے سے یو بی اے بنتا ہے، ان دونوں گروپوں کی لڑائی ہوجاتی ہے جس میں آپس میں ہی ایک دوسرے کو مارا جارہا ہے، مرنے والا ایک عام بلوچ ہوتا ہے مگر دونوں بھائیوں کو نقصان تک نہیں پہنچتا۔

    اس موقع پربلوچستان کے صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے، دہشت گردوں کے ہینڈلرز معصوم بچوں کو سبز باغ دکھاکر پہاڑوں پر لے جاتے ہیں، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے، پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کیلئے راستہ کھولا ہے ۔

    دہشتگرد کمانڈر عبدالرشید نے کہا کہ 2009 میں میری ملاقات بی ایل ایف کے کمانڈر عابد عمران سے ہوئی، عابد عمران نے میری ذہن سازی کی اس کی باتوں میں آکر دہشتگرد بن گیا، مجھے بہت خوشی ہے کہ واپس آچکا ہوں ۔

    ایک اور دہشتگرد کمانڈر جنگیز خان نے کہا کہ میری عمر اٹھارہ سال اور تعلیم میٹرک ہے، غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، مزدوری کرتا تھا،مالی حالات خراب تھے، ہمارے علاقے کے بی ایل اے کمانڈر نے رابطہ کیا اور ذہن سازی کی، بی ایل اے کمانڈر نے پیسے کا لالچ دیا،ہم 3 دوست تنظیم میں جانے کیلئے تیار ہوگئے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارلمینٹ کا مشترکہ اجلاس: تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج
    Next Article سپیکر ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا، پی ٹی آئی کا مشروط شرکت کا عندیہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور

    مئی 29, 2026

    امریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ

    مئی 29, 2026

    پاکستان ایٹمی طاقت بننے کا دن: یومِ تکبیر پر قومی قیادت کا خراجِ تحسین

    مئی 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف کی تجاویز زیر غور

    مئی 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    مئی 29, 2026

    امریکا ایران معاہدہ: ٹرمپ نے مسودہ اسرائیل اور اتحادیوں کو ارسال کر دیا، دی گارجین کا دعویٰ

    مئی 29, 2026

    افغانستان دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، روسی خفیہ ایجنسی کی تشویشناک رپورٹ

    مئی 28, 2026

    پاکستان ایٹمی طاقت بننے کا دن: یومِ تکبیر پر قومی قیادت کا خراجِ تحسین

    مئی 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.