پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق اور ایک خاتون اور دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ دستی بم گھر میں موجود تھا جو اچانک پھٹ گیا، گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا کہ دستی بم گھر تک کیسے پہنچا ۔