اسلام آباد: پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اب ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوگا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے کھڑکی کھلی تھی ،خود دروازہ بند کردیا ،بانی پی ٹی آئی اب یوم سیاہ مناتے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی سپیکر نے تحلیل نہیں کرنی وہ درمیان میں ایک رابطہ ہیں، سپیکر سے رابطہ کرنے کیلئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ہے ۔
عرفان صدیقی پی ٹی آئی کے مطالبات پر طویل مشاورت ہوئی ،اپوزیشن نے جس عمل کو شروع کیا خود ہی اسے ختم کردیا ۔
حکومتی کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے ،اپوزیشن بیٹھ کر بات کرتی تو معاملات بہتر ہو جاتے ،اپوزیشن نے خود مذاکراتی عمل کو ختم کردیا ۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اپوزیشن نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان یکطرفہ کیا ،حقیقت یہ ہے پی ٹی آئی والے مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے تھے ، حکومتی کمیٹی ابھی قائم ہے، سپیکر سے رابطے کیلئے 31 جنوری ڈیڈی لائن ہے ۔