Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • انڈر 19 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • قانون کی تعلیم کی بہتری کیلئے قومی کانفرنس کا انعقاد، جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق
    • قازقستان کے صدر قاسم جومارت دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ
    • خیبر کے علاقے باڑہ شنکو میں چار افراد کی لاشیں برآمد
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بینک پر مسلح افراد کا حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی
    • کیا ایک شخص کی رہائی دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے سے زیادہ اہم ہو سکتی ہے ؟
    • شہید پولیس اہلکار توصیف خان کی نماز جنازہ پولیس لائن خیبر شاکس میں ادا، سرکاری اعزاز کیساتھ سپردِ خاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکراکر دریا میں گر گیا، 18 لاشیں نکال لی گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
    بین الاقوامی

    امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکراکر دریا میں گر گیا، 18 لاشیں نکال لی گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    جنوری 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A passenger plane collided with a military helicopter in the US and fell into the river, 18 bodies were recovered, more deaths are feared.
    خراب موسم،شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے، امدادی آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتاہے،حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکا میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے تصادم کے بعد دریا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے، حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد سے اب تک 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

     رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا جہاں آرمی بلیک ہاک سے تصادم کے بعد طیارہ دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے شکار امریکن ایئرلائنز کے جیٹ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، دریا میں سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔

    وفاقی حکام کے مطابق طیارہ بدھ کی شام آرمی کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر پروازیں روک دی گئیں ۔

    حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں عملے سمیت 3 افراد سوار تھے اور اس میں کوئی اعلیٰ فوجی اہلکار نہیں تھا، فوری طور پر عملے کی حالت کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

    کینساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر جیری موران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کینساس سے آنے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، میں حکام سے رابطے میں ہوں، میرے ساتھ طیارے میں

    واشنگٹن ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کےلیے صورتحال موافق نہیں ہے، خراب موسم،شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہی ہے،  امدادی آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتاہے۔سوار تمام لوگوں کے لئے دعا کریں ۔

    رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثے کی تحقیقات کریں گے ۔

    حادثے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کردی گئی ہیں جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی فضائی حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی حادثےسے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے، صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپارا چنار میں مزید چار بنکرز تباہ کر دیئے گئے
    Next Article قندھار میں تحریک طالبان پاکستان کے محفوظ ٹھکانے، پاکستان کی تشویش میں اضافہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قازقستان کے صدر قاسم جومارت دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    فروری 3, 2026

    خیبر کے علاقے باڑہ شنکو میں چار افراد کی لاشیں برآمد

    فروری 3, 2026

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل بینک پر مسلح افراد کا حملہ، 4 پولیس اہلکار زخمی

    فروری 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    انڈر 19 ورلڈ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    فروری 3, 2026

    قانون کی تعلیم کی بہتری کیلئے قومی کانفرنس کا انعقاد، جدید اصلاحات اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق

    فروری 3, 2026

    قازقستان کے صدر قاسم جومارت دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    فروری 3, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ

    فروری 3, 2026

    خیبر کے علاقے باڑہ شنکو میں چار افراد کی لاشیں برآمد

    فروری 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.