Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،فخر،فہیم،خوشدل،سعود کی واپسی
    قومی خبریں جنوری 31, 2025

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،فخر،فہیم،خوشدل،سعود کی واپسی

    Facebook Twitter Email
    Announcement of 15-member national squad for Champions Trophy, return of Fakhr, Faheem, Khushdil, Saud
    فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا،اسد شفیق
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    15 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) سکواڈ کا حصہ ہونگے ۔

    15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان (کپتان) اور عثمان خان بھی شامل ہیں ،بولرز میں سپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز میں حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے ۔

    ممبرقومی سلیکشن کمیٹی اسد شفیق نے کہا کہ فخر زمان کی واپسی ہمارے ٹاپ آرڈر کے لیے اہم حوصلہ افزا ہے۔ ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ہمارے منصوبوں کے لیے اہم ہیں۔ اسی طرح سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بھرپور فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں جو اپنی اننگز کو سوچ سمجھ کر بناتے ہیں اور پارٹنرشپ بنانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ فخر کا اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہو سکتے ہیں اس کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا۔ دونوں کھلاڑی ٹاپ آرڈر میں انتہائی قابل ہیں، بابر خاص طور پر اس کردار میں تجربہ کار ہیں، وہ باقاعدگی سے ٹی ٹوئنٹی میں کھیل رہے ہیں اور کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی صائم ایوب کی غیر موجودگی میں دو نصف سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں ۔

    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی ون ڈے سیریز نہ صرف تیاری کے طور پر کام کرے گی بلکہ مسابقتی حالات میں ہماری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرے گی۔ ہوم گراؤنڈ پر چیمپئنز ٹرافی کا دفاع کرنے سے پہلے کھلاڑیوں کو فائنل ٹچ اپ دینے کا یہ بہترین موقع ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک
    Next Article پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا

    اکتوبر 4, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

    اکتوبر 4, 2026

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکرات کو ویٹو کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.