اسسٹنٹ کمشنر کرم پر فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سی ٹی ڈی نے بوشہرہ میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف 3 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں ۔
جمعے کو اسسٹنٹ کمشنر سعید منان پر فائرنگ کی گئی تھی ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، مزید افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق پہلی ایف آئی آر صبح فائرنگ کے واقعے پر درج کی گئی ہے، دوسری ایف آئی آر اے سی ریوینیو پر حملے کے واقعے پر سی ٹی ڈی نے درج کی ہے ۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ تیسری ایف آئی آر بھی سی ٹی ڈی نے سپاہی عاشق حسین کے قتل کے خلاف درج کی ہے ۔