ڈی آئی خان: علاقہ درابن جانے والی خانوزئی لیویز کی نجی گاڑی پر فائرنگ سے 4 لیویز اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
اسٹنٹ کمشنر کاریزات کے مطابق لیویز اہلکار نجی ڈرائیور کے ہمراہ چوری کے ٹرک کی برآمدگی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی جس کے سبب گاڑی میں آگ بھی لگ گئی ۔
اے سی کاریزات کا کہنا تھا کہ جاں بحق لیویز اہلکاروں کی میتیں درابند ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چوری شدہ ٹرک گزشتہ ماہ 13 جنوری کو خانوزئی، پشین سے چوری ہوا تھا اور 27 جنوری کو اس کی ایف آئی آر درج کی گئی جبکہ 28 جنوری کو ڈی آئی خان کے ایس ایچ او نے خانوزئی کے ایس ایچ او کو اطلاع دی تھی ۔