Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
    • علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد
    • بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
    • پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!
    • اورکزئی میں آپریشن، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید
    • ماسکو فارمیٹ: پاکستان، بھارت، چین اور ایران کا افغانستان کی صورتحال پر غور
    • پاکستان سميت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوری میں بھی دہشتگردوں کے حملوں میں خیبر پختونخوا سرفہرست
    فیچرڈ

    جنوری میں بھی دہشتگردوں کے حملوں میں خیبر پختونخوا سرفہرست

    فروری 3, 2025Updated:فروری 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Along with terrorist attacks in January, security operations also increased
    جنوری میں بھی خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان بھر میں نئے سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں دہشت گرد حملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا،  گزشتہ ماہ کے مقابلے میں  42 فیصد زیادہ ہے ، اس دوران سیکیورٹی آپریشنز میں بھی اضافہ کیا گیا۔

    پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں ملک بھر میں دہشتگردوں نے کم از کم 74 حملے کئے جن میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 35 سیکیورٹی اہلکار اور 20 عام شہری شامل ہیں جبکہ اس دوران 36 دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ۔

    پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 117 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 53 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار، 54 عام شہری اور 10 عسکریت پسند شامل ہیں ۔

    رپورٹ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی مہم پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس کے نتیجے میں جنوری میں کم از کم 185 عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہوا اور یہ 2016 کے بعد سے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کا دوسرا مہلک ترین مہینہ بن گیا ۔

    اس مہینے میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں  نے 27 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 11 سیکورٹی اہلکار، چھ عام شہری شامل ہیں جبکہ دو دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ۔

    خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 19 حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 46 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 13 سیکیورٹی اہلکار، 8 عام شہری شامل ہیں جبکہ  25 دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے ۔

    بلوچستان میں بھی عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، جہاں کم از کم 24 حملوں میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 11 سیکیورٹی اہلکار، 6 عام شہری شامل ہیں جبکہ  9 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ۔

    پنجاب میں عسکریت پسندوں کے دو حملوں میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے، جنوری کے آخری روز عسکریت پسندوں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے جھنگی میں پولیس چیک پوسٹ پر بڑا حملہ کیا تھا تاہم سیکیورٹی فورسز نے بغیر کسی جانی نقصان کے حملے کو پسپا کردیا تھا ۔

    اس کے علاوہ سندھ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایک حملہ ہوا تاہم دونوں میں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجعفرآبادمیں اینٹی نارکوٹکس پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ کوئٹہ، قلات حملے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025

    بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اکتوبر 8, 2025

    پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ

    اکتوبر 8, 2025

    علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025

    بھارت کسی بھی’’نئے نارمل‘‘ کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اکتوبر 8, 2025

    پاکستان میں 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے 20 برس مکمل، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش

    اکتوبر 8, 2025

    پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!

    اکتوبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.