Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی
    • عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
    • وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم
    • وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی
    • ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات
    • لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی
    • بانی پی ٹی آئی کے پمز ہسپتال میں معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا، صحت مند قرار
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیاں، 49 دہشت گرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سائبر سیکیورٹی میں مصنوعی ذہانت کے خطرات پر ایم فل سکالر ملک زبیر کا تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع
    قومی خبریں فروری 16, 2025

    سائبر سیکیورٹی میں مصنوعی ذہانت کے خطرات پر ایم فل سکالر ملک زبیر کا تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

    Facebook Twitter Email
    MPhil scholar Malik Zubair successfully defends research thesis on the risks of artificial intelligence in cybersecurity
    ملک زبیر نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور دوستوں کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی کے ایم فل سکالر ملک زبیر نے مصنوعی سپر انٹیلیجنس (ASI) کے باعث درپیش سائبر سیکیورٹی چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے عملی حل پیش کرتے ہوئے اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا ہے ۔

    ملک زبیر نے ڈاکٹر صفات اللہ خان کی زیر نگرانی اپنے تحقیقی مقالے میں ASI کے وجود سے لاحق خطرات، اگلی نسل کے سائبر حملے، ٹیسٹنگ اور گورننس ماڈلز کی عدم موجودگی، انسانی کنٹرول کے خاتمے، اور اخلاقی و قانونی چیلنجز جیسے پیچیدہ مسائل کو اجاگر کیا ۔

    ان کا مؤقف ہے کہ موجودہ سائبر سیکیورٹی فریم ورک اتنی ترقی یافتہ مصنوعی ذہانت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں، جس کے باعث دنیا کو ایک غیر متوقع ڈیجیٹل بحران کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

    اس موقع پر مقالے کے بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور نے تحقیق کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے تحفظ سے متعلق پالیسی سازی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔

    اپنے مقالے میں ملک زبیر نے ASI کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں، جن میں "کنسٹرینڈ آپٹیمائزیشن”، "ہیومن-اے آئی ایمپاورمنٹ” (HAIE) ماڈل، "ملٹی ایجنٹ ری انفورسمنٹ لرننگ” (MARL)، "کل سوئچز”، "اے آئی سینڈ باکسنگ”، اور اخلاقی و قانونی فریم ورک کی تشکیل شامل ہیں، تاکہ مصنوعی ذہانت کے نظاموں کو موثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جا سکے ۔

    تحقیقی مقالے کے کامیاب دفاع پر ملک زبیر نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کے فضل، والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی محنت اور دوستوں کے تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے خطرات کے تناظر میں ان کی تحقیق پالیسی سازوں، سائبر سیکیورٹی ماہرین اور ریگولیٹری اداروں کے لیے ایک اہم حوالہ ثابت ہو سکتی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدہشتگرد اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Next Article ملاکنڈ یونیورسٹی کی طالبہ کا پروفیسر پر ہراسانی کا الزام، عبدالحسیب گرفتار، تحقیقات جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی

    اگست 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد پاکستان کی کامیابی، قومی ٹیم نے جاپان کو شکست دیدی

    اگست 22, 2026

    عمران خان کی پمز ہسپتال منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف کا حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم

    اگست 22, 2026

    وزیر اعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےگرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیدی

    اگست 21, 2026

    ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات

    اگست 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.