پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپییئنز ٹرافی کا پانچواں میچ آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا ، دونوں ٹیمیں 2023 کے بعد پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک ہونے والے مقابلوں پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیموں کا اب تک 135 مقابلوں میں آمنا سامنا ہوا ہے ، جس میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے ان میچز میں پاکستان کو 73 میچ فتح حاصل ہوئی جبکہ بھارت نے 57 میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔
اگر چیمپیئنز ٹرافی کی بات کی جائے تو پاکستان اور بھارت کے درمیان اس ایونٹ میں اب تک 5 مقابلے ہوئے ہیں ، ان مقابلوں میں بھی گریش شرٹس آگے ہیں ۔
چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 5 مقابلے ہوئے ہیں جس میں پاکستان کو 3 میں کامیابی ملی جب کہ 2 میچز میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ۔