Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی
    • اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی
    • مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب
    • ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے،یہ تو ہماری حالت تھی، سپریم کورٹ
    فیچرڈ

    جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے،یہ تو ہماری حالت تھی، سپریم کورٹ

    فروری 25, 2025Updated:فروری 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Everyone sat together to give extension to General Bajwa, this was our situation, the Supreme Court
    جیل میں کاغذ کا ٹکڑا نہیں لے کے جانے دیتے تو خط کہاں سے آجاتے ہیں؟ جسٹس امین الدین
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  7 رکنی آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت، آئینی بنچ کے سربراہ نے اپنے رہمارکس میں کہا ہے کہ  ایک نوٹیفکیشن کے لیے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، یہ تو ہماری حالت تھی ۔

    سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سابق آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا کیس بھی موجود ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا قانون نہیں تھا، سپریم کورٹ کی ہدایات پر پارلیمنٹ نے آرمی چیف کی توسیع کے لیے قانون سازی کی ۔

    جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ایک نوٹیفکیشن کے لیے سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے تھے، یہ تو ہماری حالت تھی، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کلبھوشن کو خصوصی قانون سازی کے زریعے اپیل کا حق دیا گیا، اپیل کا حق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے سبب دیا گیا ۔

    بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل عزیر بھنڈاری نےدلائل دیے کہ ہمارے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو خطرہ لاحق ہے، یورپی یونین سویلین کے ملٹری ٹرائل کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتی ،جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیےکہ بنیادی حقوق آئینی تقاضا ہے کسی بین الاقوامی فائدے سے مشروط نہیں، جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی ذمہ داریاں ادا کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے، سپریم کورٹ کا نہیں ۔

    بانی پی ٹی کے وکیل عزیر بھنڈار نے کہا کہ آج بھی عمران خان کا جیل ٹرائل ہورہا ہے، جیل ٹرائل میں کاغذ کا ٹکڑا تک نہیں لے جانے دیا جاتا، جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ کاغذ کا ٹکڑا نہیں لے کے جانے دیتے تو خط کہاں سے آجاتے ہیں؟

    جسٹس جمال مندوخیل کی بانی پی ٹی کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ صرف بنیادی حقوق کے معاملے پر دلائل دیں، عزیر بھنڈاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کورٹ مارشل میں تو موت کی سزا بھی سنائی جاتی ہے، سزا کے خلاف اپیل کا حق نہیں دیا جاتا، صرف آرمی چیف سے رحم کی اپیل کی جاسکتی ہے ۔

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری کے دلائل مکمل کرلیے، آئینی بینچ نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی، کل کراچی سول سوسائٹی کے وکیل فیصل صدیقی کل دلائل شروع کریں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹیمکو سائنس مقابلوں میں پاکستانی طلباء کی شاندار کارگردگی، انارا بہرام کا گولڈ میڈل
    Next Article چیمپیئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ

    جون 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی کابینہ نے فنانس بل اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

    جون 12, 2026

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.