رمضان المبارک کے پہلے روزے میں ہی سبزیاں، پھل اور گوشت مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، مہنگائی اور گراں فروشی سے شہری پریشان ہوگئے ۔
مختلف شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے خودساختہ مہنگائی کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں تاہم جگہ جگہ انتظامیہ بھی گرانفورشوں کے آغے بے بس دکھائی دیتی ہے ۔
رمضان شروع ہونے سے ایک روز قبل سبزی منڈیوں میں جس نرخ پر سبزی مل رہی تھی آج اس کی قیمت ڈبل ہو گئی ہے، سبزیوں میں آلو دوئم 45 کے بجائے 80 سے 100 روپے فی کلو، پیاز 70 کے بجائے 120 روپے، ٹماٹر 50 کے بجائے 100 روپے، لہسن دیسی 600 کے بجائے 800 روپے اور ادرک 400 کے بجائے 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔
مختلف بازاروں میں شملہ مرچ اور بھنڈی 300 روپے، میتھی 100 روپے اور کریلے 300 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں ۔
پھلوں میں سیب 400 روپے کلو، کیلا 150 سے 300 روپے درجن اور کھجور ایک ہزار روپے کلو تک پہنچ گئی ۔ خربوزہ 250 سے 300 روپے فروخت ہو رہا ہے ۔
مرغی کا گوشت 625 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 2500 اور گائے کا گوشت 1200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ہے ۔
مختلف علاقوں میں عوام نے انتظامیہ سے بازار میں گشت کرنے اور سبزیوں اور پھلو کی قیمتیں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔