Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ
    • چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی
    • اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش
    • معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا
    • مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ
    • فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی
    • پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ
    • شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شانگلہ کی حسین وادی، ملالہ کی واپسی اور بچپن کی یادیں
    اہم خبریں

    شانگلہ کی حسین وادی، ملالہ کی واپسی اور بچپن کی یادیں

    مارچ 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Malala visit to Shangla
    شانگلہ کی سرسبز وادی: ملالہ کی واپسی اور بچپن کی یادیں
    Share
    Facebook Twitter Email

    نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بچپن میں ہر چھٹی شانگلہ میں گزارتی تھی، دریا کے کنارے کھیلنا اور اپنے خاندان کے ساتھ خوشی سے کھانے کا لطف اٹھانا ایک خاص یاد ہے۔ 13 سال کے طویل عرصے کے بعد واپس آنا ایک یادگار تجربہ ہے۔

    اپنے آبائی علاقے کا دورہ کرنے کے بعد ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پہاڑوں سے گھرے ہوئے دریا کے ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈبونا اور اپنے پیارے کزنز کے ساتھ ہنسنا اور مسکرانا میرے لیے بے پناہ خوشی کا باعث تھا۔ یہ جگہ میرے دل کے قریب ہے اور مجھے امید ہے کہ میں بار بار یہاں واپس آ سکوں گی۔

    ملالہ نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ وہ اپنے خوبصورت ملک کے ہر کونے میں امن کے لیے دعا گو ہیں۔ بنوں میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے دل دہلا دینے والے ہیں۔ وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہیں اور اپنے وطن کے ہر فرد کی حفاظت کے لیے دعا کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے اپنے آبائی گاؤں برکانا شاہ پور کا مختصر دورہ کیا تھا۔ وہ اسلام آباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہ پور پہنچیں۔ اس دورے میں ان کے ساتھ ان کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور شوہر اسیر ملک بھی موجود تھے۔

    ملالہ یوسفزئی پر 2012 میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئی تھیں۔ اس حملے کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک منتقل ہو گئیں اور اب بھی برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ملالہ کو 2014 میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد پر نوبیل امن انعام دیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان سے 4 افغان دہشتگرد گرفتار
    Next Article پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرعام پر
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ

    جون 11, 2026

    چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی

    جون 11, 2026

    اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش

    جون 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کا ایران پر حملے منسوخ کرنے کا اعلان، معاہدے پر پہنچنے کا عندیہ

    جون 11, 2026

    چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے افغانستان کو ہراکر ٹرافی جیت لی

    جون 11, 2026

    اندرونی اور بیرونی چیلنجز کے باوجود ملکی معیشت نے بہتر کارکردگی دکھائی، اقتصادی سروے پیش

    جون 11, 2026

    معروف جریدے "پالیسی جنرل” نے بھارت افغانستان گٹھ جوڑ کا بھانڈا پھوڑ دیا

    جون 11, 2026

    مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

    جون 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.