Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھلنے لگے
    • سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو چکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
    • وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
    • بنگلہ دیشی وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آفات سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم
    • پاکستان پہلی مرتبہ ڈبلیو سی او پالیسی کمیشن کیلئے منتخب
    • امریکا ایران مذاکرات کی کوششیں، محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران پہنچ گئے
    • پشاور میں بینک ڈکیتی کیسز کے ملزمان کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی قافلے کے قریب دھماکہ، 7 افراد شہید
    اہم خبریں

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی قافلے کے قریب دھماکہ، 7 افراد شہید

    مارچ 16, 2025Updated:مارچ 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Explosion near security forces convoy in Nushki
    Share
    Facebook Twitter Email

    نوشکی کی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی قافلے کے قریب دھماکے سے 7 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ تفتان شاہراہ پرفلوم مل کے قریب ایف سی کے کانوائے کے قریب دھماکا ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 7 افراد  شہید جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچا دیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے نوشکی میں صبح سویرے ایف سی قافلے پر حملہ کیا۔ کانوائے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ خود کش حملہ بھی کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف فوری مؤثر جوابی کارروائی کی جس میں خود کش حملہ آور کے علاوہ 3 مزید دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے۔ خودکش حملے میں ایف سی کے تین جوان  اور دو عام شہری شہید ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کردیئے گئے ۔ علاقے سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔

    دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تیسرا دھماکہ ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں سنا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمفتی منیر شاکر،ایک منفرد عالم دین کی زندگی کے نشیب و فراز
    Next Article قومی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
    Web Desk

    Related Posts

    وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھلنے لگے

    مئی 20, 2026

    سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو چکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار

    مئی 20, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    مئی 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھلنے لگے

    مئی 20, 2026

    سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو چکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار

    مئی 20, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی وفد کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

    مئی 20, 2026

    بنگلہ دیشی وفد کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آفات سے نمٹنے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    مئی 20, 2026

    بلوچستان کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لئے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

    مئی 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.