Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سانحہ پمز کیسے رونما ہوا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
    • پمز سانحے کے اصل حقائق
    • ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    • اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق
    • 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
    • وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
    • ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
    • فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا
    فیچرڈ اپریل 2, 2025

    نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے ہرادیا

    Facebook Twitter Email
    New Zealand beat Pakistan by 84 runs in the second ODI
    نیوزی لینڈ کے 292 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے293 رنز بنائے، جس کے تعاقب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں 208 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔

    کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، تاہم ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مچل ہے  78 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

    پاکستانی نژاد محمد عباس 41 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، ریس ماریو 18، نِک کیلی 31، ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریس ویل 17، نیتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2، فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

    میزبان ٹیم کے مقررہ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 42 ویں اوور میں ہمت ہار گئی اور دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 جبکہ فاسٹ باولر نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ۔

    پاکستان کے سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل بھی نہ ہوسکے،عبداللہ شفیق اور بابراعظم ایک، ایک، امام الحق 3، کپتان محمد رضوان 5 اور سلمان آغاز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    حارث رؤف کے 3 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد ان کی جگہ بلے بازی کرنے والے نسیم شاہ نے دیدہ دلیری سے بلے بازی کی اور پاکستان کو 200 رنز عبور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 51 رنز کی شاندار باری کھیلی ۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 42ویں اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور کیوی ٹیم نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا ۔

    مخالف ٹیم کے بین سیئرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 5 شکار کیے جبکہ جیکب ڈفی  3، وِل اورورکے اور نیتھن سمتھ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    اس میچ میں فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی سٹاک مارکیٹوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط
    Next Article لاہور میں چڑیا گھرکے ٹکٹ میں اچانک بڑا اضافہ کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق

    اگست 26, 2026

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026

    ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا

    اگست 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سانحہ پمز کیسے رونما ہوا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    اگست 26, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

    اگست 26, 2026

    اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں خوفناک آتشزدگی سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق

    اگست 26, 2026

    9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

    اگست 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.