Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 27, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی
    • اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ
    • سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا
    • خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
    • ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا
    • پاکستان میں 6 ملکی چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس، امریکہ سمیت 5 ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مُلا کا پاکستان !
    بلاگ

    مُلا کا پاکستان !

    اپریل 13, 2025Updated:اپریل 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The mullah has gone back on his word today, he has deviated.
    قاضی حسین احمد نے اپنی غلطی تسلیم کی کہ روس کو افغانستان میں شکست دینے اور نتیجتاً سوویت یونین کا خاتمہ کرنا ایک غلطی تھی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    نہ تو میں فلسطین کے حق میں بولتا ہوں ، نہ ہی امریکہ کے خلاف زہر افشانی کرتا ہوں اور نہ ہی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔ اور یہ سب کچھ میں علمائے حق کو خوش رکھنے اور ریاست کو اپنی وفا داری اور فرمانبرداری ثابت کرنے کے لیئے کرتا ہوں۔ مجھے اعتراف ہے کہ مجھ سے گستاخی اور غلطی ہوئی تھی جب پینتالیس سال قبل میں نے ملا اور ریاست کی حکم عدولی کی تھی۔ میں اعترافِ جرم بھی کرتا ہوں اور فلسطین کے حق میں اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جو غلطی مجھ سے سرزد ہوئی تھی اور جس کے نتیجے میں جو سزا پائی تھی، آج وہ بھی بتائے دیتا ہوں۔

    فلسطین کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پاکستان میں جو ماو تحریک بنی تھی، میں اس کا حصہ رہا۔ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف میں کمیونسٹ تحریک کا بھی حصہ رہا۔ افغان انقلاب میں تو بہت فعال کردار ادا کیا۔ جماعتِ اسلامی قاضی حسین احمد کی رہبری میں ہمارے مقابل کھڑی تھی۔ مولانا فضل الرحمٰن سمیت تمام علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں نے اپنا حصہ بقدرِ جثہ ڈالا تھا۔ قاضی حسین احمد اور تمام مذہبی اکابرین اور جماعتیں جیت گئیں۔ ہم مکمل ہار گئے۔ قاضی حسین احمد کو ایک عرصے بعد احساس ہوا کہ دراصل وہ ہارے تھے۔ جیتے ہم بھی نہیں تھے۔ ہار دونوں کی ہوئی تھی—مذہبی جماعتوں کی بھی اور ترقی پسندوں کی بھی۔

    بہرحال، قاضی حسین احمد نر آدمی تھے۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کی کہ روس کو افغانستان میں شکست دینے اور نتیجتاً سوویت یونین کا خاتمہ کرنا ایک غلطی تھی۔ دنیا یک قطبی ہو گئی اور اب امریکہ جو دراصل یہودیوں کا حکومتی چہرہ ہے، مسلمانوں کو برباد کرے گا۔ دیگر علما اور جماعتوں کو تادمِ تحریر نہ ہی یہ احساس ہوا ہے اور نہ ہی شرمندگی۔ چین اور روس کے خلاف علمائے کرام کہتے تھے کہ ان کے مقابلے میں امریکہ کا ساتھ دینا عین شرعی ہے کہ عیسائی اہلِ کتاب ہیں اور یہ دونوں ممالک دہریہ ہیں۔ اہلِ کتاب کے ساتھ نکاح کی اجازت ہے، جبکہ سوشلسٹ اور کمیونسٹ مکمل کافر ہیں۔

    ریاست کا بیانیہ اس مذہبی بیانیے کے ساتھ ایک اور اضافے کے ساتھ مشتہر ہوتا تھا: روس توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے، گرم پانیوں تک رسائی چاہتا ہے، لہٰذا جہاد فرض ہے کہ افغانستان میں اسے روکا جائے۔

    حیران کن تضاد یہ ہے کہ جس ریاست اور ملا نے کراچی کے سمندر تک روس کو رسائی نہ دینے کا عہد کیا تھا، آج وہ طاقتیں سی پیک کے ذریعے اسی روس اور چین کو گوادر اور پورے پاکستانی سمندر تک راستہ فراہم کر رہے ہیں۔

    اس دوران علمائے حق یہ بھی فرماتے تھے کہ روس اور چین کے لادینی لوگ مقدس رشتوں کا احترام نہیں کرتے اور بہنوں، بیٹیوں سے زنا کرتے ہیں۔

    ہم نے ان تمام نکات کی مخالفت کی۔ قید و بند، غربت و افلاس، بے روزگاری، الزامات اور کفریہ القابات کے شکار رہے۔ ہماری خوب کردار کشی ہوئی۔ اتنے رسوا ہوئے کہ آج تک اس رسوائی اور اس کے اثرات کو بھوک و افلاس کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

    ملا آج اپنی بات سے مکر گیا ہے، منحرف ہو چکا ہے۔ جو ہم پینتالیس سال قبل کہتے تھے اور دار پر چڑھتے رہتے تھے، وہی کچھ آج ملا بھی کہہ رہا ہے۔ مگر ہمارے باپ کا بھی توبہ کہ ہم وہی پرانی روش پھر اختیار کریں۔ ہم ملا اور ریاست کے جبر کے نتیجے میں مشرف با ملا اور مشرف با ریاست ہو چکے ہیں۔ ہم کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بات نہیں کریں گے۔ ہم کبھی بھی غزہ پر نہیں بولیں گے۔ ریاست اور ملا بدل چکے ہوں گے، ہم نہیں۔ ہم پٹھان ہیں اور پٹھان کی ایک بات ہوتی ہے۔

    ملا اور ریاست کے ساتھ قوم کل بھی ہمنوا تھی اور آج بھی ڈھولک پر سنگت دے رہی ہے۔ ہم عوام کے ساتھ بھی نہیں جائیں گے کہ ہم اپنے ملا اور ریاست کو ناراض نہیں کر سکتے۔ ہم یہ گھٹیا عمل افورڈ ہی نہیں کر سکتے۔

    ملا نے سائنس، علم، ٹیکنالوجی، ادب، روشن خیالی، فنونِ لطیفہ اور ترقی کو کفریہ عمل قرار دیا۔ ملا نے کہا: یہ زندگی فریب ہے، ہلاکت ہے۔ ملا نے کہا: اصل زندگی مرنے کے بعد شروع ہوگی۔ ملا نے کہا: جہاد فرض ہے اور یہ فرض ہمارے ذمے ہے۔ اور یہ فرض رازق نے عائد کیا ہے۔ سب کچھ چھوڑ کر جہاد میں جھت جاؤ۔ اور ہم جھت گئے۔

    ملا نے یہ سب کچھ ریاست کے ایما پر کیا تھا۔ ملا اور ریاست نے مل کر وقت، ترقی اور انقلاب کا پہیہ پیچھے گھمایا۔ انہوں نے میدان ہموار کر کے مساجد و مدارس کھڑے کیے۔ مسلکی کارخانے بنائے۔ جہادی ورکشاپس تعمیر کیے۔ دیکھتے ہی دیکھتے، پورا پاکستان ایک صارف معاشرے میں بدل گیا۔ صنعت، حرفت، روزگار، کاروبار، شعوری سفر اور مادی ترقی ماند پڑ گئی۔ ملائیت سر چڑھ کر بولنے لگی۔

    ہم نے خوب جگ ہنسائی اور ذلتیں سمیٹیں۔ اخلاقیات کا جنازہ پڑھا۔ انسانیت کو دیس بدر کر دیا۔ ہولناک غربت کو گلے لگایا۔ جمہوریت، مشرقی اقدار، اعلیٰ روایات، قومی اتفاق، بھائی چارہ، حب المسلمین، تہذیب، تمدن، شرافت اور اقتصادیات کو لات مار کر دریا برد کر دیا۔

    ہم نے منشیات، دہشت گردی، اقربا پروری، غداری، ظلم، ناانصافی، وطن فروشی اور اخلاقی زوال کو اپنے زرّیں اصول بنا لیے اور مقابلے میں جھت گئے کہ کون کتنا بڑا درندہ ہوگا۔ ہم نے اداروں کو تباہ کیا، سیاسی بھیڑیوں کے گروہ پال لیے اور اپنے ملک اور اپنے لوگوں کو گدھ کی طرح نوچنا شروع کیا۔

    تم تو مرغ باد نما ہو مولانا صاحب، مگر میں صاحبِ قول و فعل ہوں۔ تم نے کہا تھا اور ہم نے مانا تھا۔ عیسائی امریکہ اور یہودی اسرائیل دونوں صاحبِ کتاب ہیں۔ دونوں کے ساتھ نکاح جائز ہے۔ دونوں کی مصنوعات حلال ہیں۔ اب تم جانو اور تمہاری سازشیں۔

    ہاں، میں ساتھ دوں گا اور ضرور دوں گا۔ تم قرونِ وسطیٰ کے ملا بن جاؤ، میں پتھر کے زمانے کا مہتدی بننے کو تیار ہوں۔ ہمت کرو۔ کوئی بات نہیں کہ محاورے میں "ہمتِ مرداں، مددِ خدا” کہا گیا ہے۔ آگے بڑھو اور نیا محاورہ تخلیق کرو: ہمتِ ملا، مددِ خدا۔ مگر یہ تم سے ہوگا نہیں، اور جو تم سے ہوسکتا ہے وہ خوب کر رہے ہو—انتشار، فساد، اقتصادی تباہی، اور پاکستان کو ایک ایسا ملک ثابت کرنا جو خونی ہے اور دنیا کا دشمن ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 دہشتگرد ہلاک،متعدد زخمی
    Next Article امریکی کانگریس کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران

    جولائی 26, 2025

    ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف موثر اقدام

    جولائی 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوٹوں کی سیاست، نظریات کا جنازہ اور عوام کی بربادی

    جولائی 26, 2025

    اے این پی کے زیر اہتمام قومی امن جرگہ، خیبرپختونخوا میں بدامنی ناقابل برداشت ہے،اعلامیہ

    جولائی 26, 2025

    سیلاب سے اربوں کا نقصان، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیراعظم سے 7 ارب روپے اور متاثرہ علاقوں کے دورے کا مطالبہ کردیا

    جولائی 26, 2025

    خیبر پختونخوا سے منتخب 5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

    جولائی 26, 2025

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا

    جولائی 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.