Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف
    • 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی
    • پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان
    • سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا
    • نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی
    • پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی
    • 27 ویں آئینی ترمیم بحث کیلئے پارلیمان میں پیش کی جائے گی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    • غربت کا خاتمہ اور سب کیلئے باعزت روزگار کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے، صدر آصف علی زرداری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کابل:پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق
    افغانستان

    کابل:پاکستان اور افغانستان کا دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق

    اپریل 19, 2025Updated:اپریل 19, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Kabul: Foreign Minister Ishaq Dar holds important meeting with Afghan counterpart, pledges joint peace and development
    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات، تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال .
    Share
    Facebook Twitter Email

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے، کابل کے ہوائی اڈے پر افغان ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد، چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈا نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی ، اس دوران پاک افغان دوطرفہ تعلقات، پاک افغان ٹریڈ، پاکستان سے افغان شہریوں کے انخلا، بارڈر مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    دریں اثنا افغان وزارت خارجہ پہنچنے پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اسحاق ڈار استقبال کیا،اس دوران وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے  اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ۔

    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے جس میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا اور مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

    ملاقات میں دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے ۔

    دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات، تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر ملک افغانستان کی ترقی و خوشحالی کا خواہاں ہے،

    اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ امن و ترقی کے لیے عہد کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلوے، وزارت خارجہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران شامل ہیں ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران باہمی مفادات کے تمام شعبوں بشمول سیکیورٹی، تجارت، رابطے اور عوام سے عوام کے تعلقات میں تعاون کو گہرا کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ دی جائے گی ۔

    نائب وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی جانب سے برادر ملک افغانستان کے ساتھ مستقل اور مضبوط روابط کے عزم کا مظہر ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف

    نومبر 5, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی

    نومبر 5, 2025

    پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    نومبر 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت کی امید ہوتی ہے تبھی بات کی جاتی ہے، خواجہ آصف

    نومبر 5, 2025

    27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری پر ڈاکہ ہے، وزیر اعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی

    نومبر 5, 2025

    پاک سعودی عرب معاہدہ خوش آئند ، امیر قطر کا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان

    نومبر 5, 2025

    سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

    نومبر 5, 2025

    نیویارک میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں، ظہران ممدانی

    نومبر 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.