ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپ زیارت کے علاقے چوتیر میں ہوا ۔
سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے ۔
ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان دہشتگردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے ۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ زیارت کے مطابق علاقہ چوتیر سے 7 افرادکی لاشیں ملی جنہیں فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال زیارت منتقل کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ لاشیں ملنے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا اور زیارت چوتیرشاہراہ کوٹریفک کے لئے بند کردیا ۔