Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بابراعظم انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے
    • پاکستان کو آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
    • ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
    • اسرائیلی حملے میں حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ کا چوتھا بیٹا بھی شہید
    • دو سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ، قائمہ کمیٹی انکشاف
    • بھارت کا دہشت گردی ڈرامہ ہمیشہ کیلئے دفن، معرکہ حق میں پانچ گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی: ترجمان پاک فوج
    • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ہر ہفتے اضافہ، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار: گورنر سٹیٹ بینک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی
    اہم خبریں

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

    مئی 5, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    UN Secretary-General offers to mediate between Pakistan and India
    فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں، انتونیو گوٹیرس
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیو یارک میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے ۔

    انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں، اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو قانونی ذرائع سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے ۔

    سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں فوجی تصادم جو قابو سے باہر ہوسکتا ہے سے بچنا بہت ضروری ہے، دونوں ممالک کو زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے اورجنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنے کا وقت ہے، دونوں ممالک کیلئے یہی میرا پیغام رہا ہے، کوئی غلطی نہ کریں، فوجی کارروائی کوئی حل نہیں ہے، میں امن کے لئے دونوں حکومتوں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہوں ۔

    سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
    Next Article بھارت کا پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان

    مئی 7, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

    مئی 7, 2026

    ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

    مئی 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بابراعظم انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے

    مئی 7, 2026

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 200 ملین ڈالر ملنے کا امکان

    مئی 7, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سنگاپور کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ،خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

    مئی 7, 2026

    ملکی زرمبادلہ ذخائر ہر ہفتے بڑھ رہے ہیں، بیرونی قرضہ 100ارب ڈالر پر برقرار ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

    مئی 7, 2026

    اسرائیلی حملے میں حماس کے مرکزی رہنما خلیل الحیہ کا چوتھا بیٹا بھی شہید

    مئی 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.