Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی
    • کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی
    • مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب
    • ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع
    • مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا
    • لکی مروت میں دو افراد کے قتل کے خلاف جے یو آئی کا احتجاج جاری، انڈس ہائی وے بند
    • بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار شہید
    • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے
    اہم خبریں

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرآج ملک بھر میں یوم تشکرمنایا جارہا ہے

    مئی 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    معرکہ حق میں بھارت کیخلاف عظیم فتح پرملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ تمام صوبائی دارالحکومتوں اور گلگت بلتستان میں21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

    نماز فجر کے بعد مساجد میں قرآن خوانی کی گئی۔ ملکی سلامتی اورشہدا کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ملک بھرمیں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

    یوم تشکر کی مناسبت سے وزیراعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی پرچم لہرایا اور قوم کو اس عظیم دن کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن بھارت کی کھلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر شکر گزاری کا دن ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ کیا، جس میں معصوم پاکستانی شہری شہید ہوئے۔وزیراعظم کے مطابق، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، مگر دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ یوم تشکر کے مرکزی تقریب اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پرمنعقد کی جائے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    یوم تشکر پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوں گی۔ ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 طیارے مارگرائے گئے ہیں۔

    وزیراعظم نے آج کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم نے دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ میں وزیر اعظم نے کہا کہ قوم کو یہ بتاسکتا ہوں کہ بلا خوف تردید 5 نہیں شاہینوں نے 6 جہاز مار گرائے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چند گھنٹوں میں پاک فوج نے بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جو قیامت تک پڑھی جائے گی، 10 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دشمن کو آپ نے مات دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں معرکہ حق کی کامیابی پر یادگار شہداء پر پروقار تقریب، مختلف مکاتب فکر کی بھرپور شرکت
    Next Article پاکستان کا بھرپور جواب ،عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
    Web Desk

    Related Posts

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اپنا گھر سکیم: وزیراعظم نے مزید سہولیات دینے کی ہدایت کر دی

    جون 12, 2026

    کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی: شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکار شدید زخمی

    جون 12, 2026

    مودی سرکار کی پانی کو ہتھیار بنانے کی خوفزدہ حکومتی پالیسیاں بے نقاب

    جون 12, 2026

    ایرانی وزیر خارجہ کی کل پاکستان آمد کا امکان، امریکا اور ایران کے وفود کی جنیوا میں ملاقات بھی متوقع

    جون 12, 2026

    مالاکنڈ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وسیع رقبہ لپیٹ میں آگیا

    جون 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.