Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    • 78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، ترجمان پاک فوج

    مئی 20, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    After the help of Allah Almighty, the biggest reason for our victory is our self-confidence and determination, says Pakistan Army spokesperson
    ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ ایک ملک جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر ثبوت کے بغیر الزامات لگا رہا ہے، پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی نہ آئندہ کبھی ہم جھکیں گے ۔

    چینی میڈیا گروپ ’سی جی ٹی این چائنا اردو‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ کی مدد کے بعد ہماری جیت کی سب سے بڑی وجہ ہماری خوداعتمادی اور عزم ہے، جو ہم نے دکھایا، اسی وجہ سے دنیا نے ہمارا ساتھ دیا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ملک اگر جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے ہم پر چڑھ دوڑے تو ہم کبھی اس کی اجازت نہیں دیں گے، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے، پاکستان اور چین اس برائی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے متحد ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے میچیور اور بڑے ممالک کا وژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کا سامنا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل درپیش ہیں، دنیا کو مس انفارمیشن کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے بڑے ممالک کام کر رہے ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سوال اٹھایا کہ کیا موجودہ جدید دنیا میں کوئی ملک اپنے پڑوسی ممالک پر اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرسکتا ہے؟ پاکستانی قوم پہلے کبھی جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، پہلے بھی کہا تھا، اب پھر دہراتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے،چاہے نیلی وردی والا ہو، سفید یا خاکی، شہادت ہمارے لیے اعزاز ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور چین دنیا میں 2 ذمہ دار ملک ہیں، پاکستان اور چین کی پہلی ترجیح لوگوں کی فلاح و بہبود ہے، ملکوں اور اقوام کی ترقی قیام امن کے مرہون منت ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے جس قدر کم عرصے میں دنیا کی سب سے بڑی آبادی کے ساتھ ترقی کا ماڈل پیش کیا ہے، وہ دنیا کے لیے حیران کن ہے، اور پاکستان کے عوام بھی ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر کرنا چاہتے ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ آج آپ پاکستان کی گلیوں کو دیکھیں تو لوگ فتح کا جشن نہیں منا رہے بلکہ اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں، ہم غرور کے بجائے اللہ کے حضور شکر کرنے والی قوم ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ امن اور ترقی کے لیے اب ’آہنی دیوار‘ جس میں افواج، عوام، حکومت، میڈیا اور نوجوان طبقہ شامل ہے، اس کا رخ اب ہم نے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی طرف موڑنا ہے، جس کے بعد اِن شا اللہ ہم ترقی کی نئی منزل کو چھوئیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچین نے پاکستان کو ہر موسم کا سٹریٹجک پارٹنر اور آہنی دوست قرار دیدیا
    Next Article کوہستان کرپشن سکینڈل 40 نہیں بلکہ 500 ارب روپے کا ہے،شکیل احمد خان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025

    مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.