Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, مئی 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • مودی کی میدانِ جنگ میں شکست، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا کھیل
    • خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
    • صدر مملکت اور وزیراعظم کی خضدار حملے کی مذمت، بھارتی سرپرستی میں پلنے والےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچانے کا عزم
    • بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے سکواڈ کا اعلان، بابر، رضوان،شاہین پھر باہر
    • خضدار میں سکول بس پر خودکش حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا،صدر مملکت، وزیراعظم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق
    افغانستان

    خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    مئی 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan, Afghanistan and China agree on joint efforts for peace and stability in the region
    تینوں ممالک کا سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق ہوگیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان، چین اور افغانستان نے خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ،تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سی پیک منصوبوں کو افغانستان تہ توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

    بیجنگ: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ میں ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی ۔

    دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

    سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور دفاع کے حق کے لیے چینی حکومت اور عوام کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

    انہوں نے چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان "ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری” کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    اسحاق ڈار نے جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ۔

    چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈپٹی وزیر اعظم،وزیر خارجہ کو بیجنگ میں خوش آمدید کہا اور پاکستان کو چین کا "آہنی بھائی” اور "ہمہ موسمی تزویراتی شراکت دار” قرار دیا ۔

    انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان کی خودمختاری و سالمیت کے تحفظ کے لیے اس کے مضبوط موٴقف کو سراہا ،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین، پاکستان کی ترقی، خودمختاری اور علاقائی امن کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا ۔

    دونوں رہنماوٴں نے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلووٴں کا جائزہ لیا اور دوطرفہ روابط کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی سی ٹی، زراعت، صنعتی ترقی سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    فریقین نے سی پیک کو خطے میں روابط اور معاشی ترقی کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے اس کے دوسرے مرحلے میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔ ساتھ ہی تیسرے فریق کی شمولیت کے ذریعے سی پیک میں تعاون کے نئے مواقع کو خوش آئند قرار دیا ۔

    دونوں رہنماوٴں نے علاقائی و عالمی سطح پر مشترکہ مقاصد کے حصول، امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے قریبی رابطہ و ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی، اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے مابین بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی ۔

    تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا، ملاقات میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ۔

    وزرائے خارجہ نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم، استحکام اور ترقی کے فروغ پر زور دیا، یہ بھی طے پایا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا چھٹا اجلاس جلد از جلد اور باہمی مشاورت سے کابل میں منعقد کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
    Next Article مودی کی میدانِ جنگ میں شکست، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا کھیل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مئی 21, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش

    مئی 21, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی خضدار حملے کی مذمت، بھارتی سرپرستی میں پلنے والےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچانے کا عزم

    مئی 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    مئی 21, 2025

    مودی کی میدانِ جنگ میں شکست، پاکستان میں دہشت گردی کا نیا کھیل

    مئی 21, 2025

    خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان،افغانستان او چین کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    مئی 21, 2025

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش

    مئی 21, 2025

    صدر مملکت اور وزیراعظم کی خضدار حملے کی مذمت، بھارتی سرپرستی میں پلنے والےدہشتگردوں کوانجام تک پہنچانے کا عزم

    مئی 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.