Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    • بہادر سپوتوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم ، وزیر داخلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لاہور قلندرز نے تيسری بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیت لی
    فیچرڈ

    لاہور قلندرز نے تيسری بار پی ایس ایل کی ٹرافی جیت لی

    مئی 25, 2025Updated:مئی 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Lahore Qalandars win PSL trophy for the third time
    لاہورقلندرز نے 202 رنزکا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری بار پاکستان سپر لیگ  کی فاتح بن گئی،فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6 وکٹو سے ہراکر ترافی اپنے نام کرلی،کوئٹہ کے 202 رنز کا ہدف لاہور نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرکے کامیابی سمیٹی ۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل میں گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے ،اویشکا فرنینڈو 29،فہیم اشرف 28 جبکہ رئیلی روسو 22 رنز بناکر نمایاں بیٹرز رہے ۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3، سلمان مرزا، حارث رؤف نے 2،2 ،سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 202 رنز ہدف کے تعاقب میں قلندرز نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر پورا کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی، قلندرز کی جانب سے کوسال پریرا شاندار62 جبکہ سکندر رضا نے جارحانہ 22 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔

    لاہور کے دیگر بلے بازوں میں فخر زمان 11، محمد نعیم 46،عبداللہ شفیق 41 اور بھنوکہ راجہ پاکسے 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف، ابرار اور عثمان طارق نے ایک، ایک وکٹ لی ،فائنل میں شاندار بیٹنگ پر کوسال پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ،جبکہ ٹورنامنٹ میں 399رنز بنانے پر کوئٹہ کے حسن نواز کو بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ۔

    میچ میں ایک اننگز کے وقفے کے دوران قذافی سٹیڈیم میں آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کی پاکستانی پانیوں کی حفاظت اور سمندری دفاع میں اپنی برتری ثابت کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

    معروف گلوکاروں نے ملی نغموں سے شائقین کا لہو گرمایا، گلوکار ابراراحمد نے اپنے مشہور گیتوں سے شائقین سے خوب داد وصول کی جب کہ گلوکار رضوان مرزا، حسین علی پراچا اور ندیم عباس لونے والا نے ملی نغمہ گاکر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی

    اگست 7, 2025

    مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

    اگست 6, 2025

    جنوبی وزیرستان اپر میں گاڑی پر فائرنگ، ڈی سی محفوظ رہے، 2 اہلکار زخمی

    اگست 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسٹاک مارکیٹ کی پرواز

    اگست 7, 2025

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.