ذوالحج 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم ذوالحج 29 مئی بروز جمعرات ہوگی جب کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائیگی ۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کے دوران چاند کی رویت سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذوالحج 29 مئی کو ہوگی جب کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی ۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران شریک تھے ۔
علاوہ ازیں، زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ صدر دفاتر میں اجلاس میں منعقد ہوا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ازیں محکمہ موسمیات اور سپارکو کا کہنا تھا کہ آج شام چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، جو فلکیاتی اصولوں کے مطابق رویت کے لیے ناکافی تصور کی جاتی ہے۔ اسی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں ۔