Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام کے نام پر اسلام سے غداری کرنے والا خارجی نور ولی محسود بے نقاب
    اہم خبریں

    اسلام کے نام پر اسلام سے غداری کرنے والا خارجی نور ولی محسود بے نقاب

    مئی 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    فتنہ الخوارج ایک شدت پسند دہشت گرد گروہ ہے جو اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں بدامنی، دہشت گردی اور خانہ جنگی کو فروغ دیتا ہے۔ علماء نے متفقہ طور پر ان کے نظریات اور اقدامات کو غیر اسلامی قرار دیا ہے۔ ان کے حملے نہ صرف معصوم شہریوں، اسکولوں اور اسپتالوں پر ہوتے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے دفاع کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش بھی کرتے ہیں۔ ان کا نام نہاد جہاد، قرآن، سنت اور اجماعِ امت کے سراسر خلاف ہے۔ علما نے اسے فتنہ، بغاوت اور اسلام کے خلاف جنگ قرار دیا ہے۔

    حال ہی میں فتنہ الخوارج کے سرغنہ، عالمی دہشت گرد مفتی نور ولی محسود کا ایک بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں یہ سفاک دہشت گرد اسلام کے نام پر اسلام سے ہی غداری کر رہا ہے۔  فتنہ الخوارج کے سربراہ مفتی نور ولی محسود نے اپنے  تازہ  بیان میں غیر مسلم دشمن قوتوں سے معاہدے کو شریعت کے تحت جائز قرار دیا ہے۔ اس کا یہ بیان  نہ صرف اسلامی تعلیمات کی گمراہ کن توجیہہ ہے بلکہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں کی کھلی تصدیق ہے۔ یہ دعویٰ کہ "کفار” سے اتحاد بعض اوقات ناگزیر ہے، پاکستان کی سیکیورٹی رپورٹس کو سچ ثابت کرتا ہے، جو ہندوستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو مالی و لاجسٹک مدد کی نشاندہی کرتی ہیں۔

    نور ولی محسود کا یہ بیان  ظاہر کرتا ہے کہ  بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کے ماحول  میں  تحریک طالبان پاکستان،  اسرائیل اور بھارت,  پاکستان کے خلاف اکٹھے ہیں جبکہ  عالم اسلام کے مسلمان پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    خارجی نور ولی محسود کے بیانات پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغانستان میں مقیم  دہشت گرد، جو تحریک طالبان پاکستان کے نام سے سرگرم ہیں، کفر کے آلہ کار ہیں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان  دہشت گردوں کے لیے ہندوستان کی حمایت اور حمایت کے ثبوت موجود ہیں جو دنیا کے سامنے پیش کیے گئے ہیں۔  نور ولی محسود کی طرف سے پاکستان کے پچیس کروڑ مسلمانوں کے خلاف بھارت اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ جس طرح اسلام اور پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں اسی طرح اسرائیل، بھارت اور تحریک طالبان  ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ جو شخص کسی مومن کو بغیر کسی شرعی اور شرعی وجہ کے قتل کرے گا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم کی آگ میں ڈال دیا جائے گا۔ آج یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ایک غیر ملکی فتنہ ہے جو اس فتنہ کا تسلسل ہے جس نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو شہید کیا اور اس فتنہ کے پیچھے کفار کا ہاتھ تھا۔

    خارجی نور ولی محسود کے اس بیان  سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے  کہ ٹی ٹی پی کے دوست کون ہیں۔ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والا یہ دہشت گرد بھارت اور اسرائیل کو اپنا دوست قرار دے رہا ہے۔

    ریاست کی جانب سے فتنہ الخوارج قرار دینے والی تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کا کفار سے امداد لینے کا بیان خلاف شریعت ہے  اورپاکستان کے جید علماء نے اس کو غیر شرعی قرار دیا ہے ۔  خارجی نور ولی محسود کا ہندو کافروں سے معاہدوں کو جہاد قرار دینے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا بھی  سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ نور ولی محسود کے بیان نے یہ ثابت کیا ہےکہ فتنہ الخوارج اسلام سے خارج  ہیں۔  اس سے یہ بات بھی واضح ہوگئی ہے کہ فتنہ الخوارج یہودیوں، کفار اور بھارت  کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    Next Article پاکستان کے پہلے سرکاری سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کے قیام کا اعلان
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.