Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی
    • خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی
    • پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد
    • وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • زیارت میں 15 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی ہلاکت، وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے پولیس کی ستائش
    • کوئٹہ؛ قبائلی افراد اور مسلح دہشتگردوں میں جھڑپ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
    • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف
    بین الاقوامی

    بھارت 24 کروڑ پاکستانی عوام کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف

    مئی 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India wants to stop the water supply of 24 crore Pakistani people which will never happen, Prime Minister Shehbaz Sharif
    پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اور آذر بائیجان جیسے دوست موجود ہیں،وزیراعظم کا کانفرنس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوسرا سہ فریقی اجلاس آذربائیجان کے شہر لاچین میں منعقد ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں تینوں برادر ممالک کے مابین دفاعی، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ آذربائیجان کے صدرنے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان ملک  آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بہترین میزبانی پر صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہترین دوستوں کے ہمراہ اس ہال میں موجود ہونے پر بےحد خوشی ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ اس سے قبل آستانہ میں ہمارا سہ فریقی اجلاس ہوا تھا اور موجودہ اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، تینوں ممالک مشترکہ مذہب، اقدار، شفافیت اور تاریخ میں بندھے ہیں اور بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو پلوامہ اور پہلگام واقعے پر تحقیقات کے لیے تعاون کی پیش کش کی گئی تھی، مگر بھارت نے بغیر شواہد کے پاکستان پر الزام لگایا اور اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ اور آذربائیجان جیسے سچے دوست موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اور انصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ سہ فریقی اجلاس ہم سب کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوگا، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے پاس ترکیہ اورآذربائیجان جیسے دوست موجود ہیں ۔

    آذری صدر الہام علییوف کا کانفرنس سے خطاب:  ۔

    اس موقع پر صدر الہام علیوف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور شفافیت میں بندھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری مدد کی، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ آذربائیجان پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، اور اس سلسلے میں مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ صدر آذربائیجان نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ، دفاعی تعاون اور سیاحت کے میدان میں ترکیہ اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

    صدر علیوف نے کہا کہ تینوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور یہ تعاون علاقائی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر تینوں ممالک کے یکساں مؤقف کی تعریف کی اور کہا کہ آذربائیجان نے ہمیشہ اپنے برادر ممالک پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ دیا ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی باعث تشویش تھی، اور آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ۔

    ترک صدر رجب طیب اردووان کا خطاب: ۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور  آذربائیجان کو یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دوسرا سہ فریقی اجلاس تینوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم بنایا جائے گا ۔

    صدر اردوان نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کو سراہا اور کہا کہ جنگ بندی باعث اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ اسٹریٹجک اعتبار سے بہت اہم ہے اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا ۔

    ترک صدر نے دفاعی شعبے، توانائی، غذائی تحفظ، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر میدانوں میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں خونریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو وحشیانہ انداز میں قتل کیا جا رہا ہے، اور خطے کے امن کو تباہ کرنے والوں کے خلاف ہم سب کھڑے ہوں گے ۔

    آذر بائیجان کے یومِ آزادی کی تقریب سے وزیراعظم کا خطاب : ۔

    بعدازاں، یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کا یوم تکبیر اور آذر بائیجان کا یوم آزادی ایک ساتھ منارہے ہیں، کیسا حسین اتفاق ہے کہ پاکستان 28 مئی کو ہی ایٹمی قوت بنا، پاکستان نے بھی آذربائیجان کے آزادی کے عظیم کاز میں اپنا حصہ شامل کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پہلگام واقعے کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزام عائد کیا گیا اور جارحیت مسلط کی گئی ہماری تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کردیا گیا، بھارت کئی دہائیوں سے جدید ہتھیاروں کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کررہا ہے ہم نے حال میں ایسے دشمن کو شکست دی ہے جو پاکستان سے پانچ گنا بڑا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے سات مئی کو پاکستان پر حملہ کیا اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اس دوران پاکستان نے بھارت کے رافیل سمیت پانچ طیارے گرائے، نو مئی کو بھارت نے پاکستانی ایئرپورٹس پر حملہ کیا، میں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہا کہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے کہ وہ بھول نہ سکے، صبح ساڑھے چار بجے ہم نے بھارت کی فوج تنصیبات کو نشانہ بنایا اور معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے پہلے ٹی 20 میں بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیدی
    Next Article اسلام کے نام پر اسلام سے غداری کرنے والا خارجی نور ولی محسود بے نقاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی

    جولائی 7, 2026

    خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی

    جولائی 7, 2026

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو طیارہ لاپتہ ہوگیا، ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی

    جولائی 7, 2026

    خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کيساتھ بارش کی پیشگوئی

    جولائی 7, 2026

    پاک فضائیہ کے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 7, 2026

    پاکستان کی سیاسی قیادت بزدل بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف متحد

    جولائی 7, 2026

    وزیراعظم کی زیارت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کی مذمت، بھرپور مزاہمت پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جولائی 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.